Live Updates

صدرٹرمپ کے مسئلہ کشمیر حل کرانے کے بیان پر بھارتی شہری سیخ پا

جمعرات 12 جون 2025 21:50

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2025ء) حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران جنگ بندی کرانے کے بیان کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مسئلہ کشمیر کو حل کرانے کی کوششوں پرہندو انتہاپسند بھارتی شہری انتہائی سیخ پا ہوگئے ہیں۔ انہوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے امریکی پرچم کو نذر آتش کیاہے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق انتہا پسند ہندوئوں نے ذہنی پستی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسرے ممالک کے پرچم کی بے حرمتی جاری رکھی اور احتجاج کے دوران انتہا پسند وں نے امریکی پرچم کو پیروں تلے روند ڈالا۔

احتجاج کے دوران امریکی پرچم کو پیروں تلے روندتے ہوئے انتہا پسند ہندو ئوں نے انتہائی غلیظ الفاظ ادا کئے ۔امریکہ کے خلاف احتجاج دراصل ہندوتوا نظریہ ہے جسے مودی سرکار پروان چڑھا رہی ہے۔بھارت کے انتہاپسند ہندوں کی جانب سے امریکا کے خلاف احتجاج دراصل پاکستانی مسلح افواج کے ہاتھوں شکست کی ہزیمت کو چھپانا ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات