Live Updates

وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کاسینیٹر احمد خان خلجی کے ہمراہ ریلوے سٹیشن کوئٹہ کا تفصیلی دورہ

ٴڈی ایس کوئٹہ ڈویژن ریلوے عمران حیات خان نے وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کو تفصیلی بریفنگ دی گ* کوئٹہ میں فٹبال گرائونڈ اور 32 کلو میٹر ریلوے ٹریک پر شٹل سروس چلانے کا عندیہ ھ* پاکستان ریلوے مسافروں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے ،حنیف عباسی

جمعرات 12 جون 2025 21:55

Sکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2025ء) وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو سفری سہولیات کے ساتھ ساتھ لوگوں کو کھیلوں کی سہولت فراہم کرنے کیلئے کوئٹہ میں فٹبال گرائونڈ اور 32 کلو میٹر ریلوے ٹریک پر شٹل سروس چلانے کا عندیہ دیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جمعیت علماء اسلام کے سینیٹر احمد خان خلجی کے ہمراہ ریلوے سٹیشن کوئٹہ کا تفصیلی دورہ کیا۔

اس موقع پروفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کے مسافروں سے گھل مل گئے اور انکے مسائل دریافت کئے ۔ڈی ایس کوئٹہ ڈویژن ریلوے عمران حیات خان نے وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کو تفصیلی بریفنگ دی ۔وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن میں نئے قائم شدہ 29 جدید سی سی ٹی وی کیمروں کا کنٹرول روم اور ریلوے آفیسرز کلب میں جیم کا افتتاح کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا کہ پاکستان ریلوے مسافروں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے ۔ وفاقی وزیر نے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر بزنس کلاس ویٹنگ روم کو عام مسافروں کے لئے بھی استعمال کرنے کے احکامات جاری کئے۔وفاقی وزیر نے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر عمدہ انتظامات کرنے پر ڈی ایس ریلوے عمران حیات خان اور اسکی پوری ٹیم کی کارکردگی کو سراہا ۔

وفاقی وزیر نے مچھ میں دہشت گردی واقعہ میں شہید کانسٹیبل فیصل کی والدہ کو 50 لاکھ روپے کا چیک بھی پیش کیا۔درایںاثناوفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ملاقات کی، جس میں بلوچستان میں ریلوے سروس بہتر بنانے اور کوئٹہ سے کچلاک تک شٹل ٹرین چلانے کے منصوبے پر بات چیت کی گئی۔ملاقات میں بتایا گیا کہ یہ شٹل سروس 32 کلومیٹر ریلوے ٹریک پر چلے گی، جسے قابلِ استعمال بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

منصوبے میں 5 ریلوے اسٹیشن سریاب، کوئٹہ، شیخ ماندہ، بلیلی اور کچلاک شامل ہوں گے ،ریلوے حکام نے وزیر اعلی کو بریفنگ میں بتایا کہ اس منصوبے پر 283 ملین روپے لاگت آئے گی۔وزیر ریلوے نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان ریلوے کی مدد سے کوئٹہ میں عالمی معیار کا فٹ بال گرائونڈ بھی تعمیر کیا جائے گا۔وزیر اعلی سرفراز بگٹی نے کہا کہ شٹل ٹرین منصوبے سے کوئٹہ اور قریبی علاقوں کے لوگوں کو بہتر سفری سہولیات ملیں گی اور شہر میں ٹریفک کا دباو بھی کم ہوگا۔انہوں نے کہا کہ حکومت اس منصوبے کو سنجیدگی سے قابلِ عمل بنانے پر غور کر رہی ہے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت دی جا سکے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات