Live Updates

سابق وزیر خارجہ و چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پارلیمانی وفد کا یورپ کے معروف تھنک ٹینک "ایگمونٹ " کادورہ

جمعرات 12 جون 2025 22:00

برسلز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2025ء) سابق وزیر خارجہ و چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پارلیمانی وفد نے یورپ کے معروف تھنک ٹینک "ایگمونٹ " کادورہ کیا۔

(جاری ہے)

ایگمونٹ انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر جنرل ایمبیسڈر پال ڈی وٹ نے پارلیمانی وفد کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔جمعرات کو سفارتخانہ سے جاری کردہ بیان کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے ایگمونٹ رائیل انسٹیٹوٹ میں جنوبی ایشیائی خطے میں حال میں امن و امان کی مخدوش صورتحال اور درپیش چیلنجز کے حوالے سے مفصل نقطہ نظر پیش کیا اور قیام امن کے حوالے سے پاکستان کی ترجیحات سے آگاہ کیا۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات