Live Updates

ملک کو معاشی بحران سے نکالنے اور قرضوں سے نجات کیلئے IMFکو طلاق دینا ہوگی ،سربراہ پاکستان سنی تحریک

پاکستان کے غریب عوام کو قرضوں کا بوجھ اٹھانے کے ساتھ آسمان کی بلندیوں کو چھوتی مہنگائی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے،محمد شاداب رضا نقشبندی

جمعہ 13 جون 2025 02:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے قرض لیکر حکومت نے غریب عوام کا جینامحال کررہی ہے ،قرضے لے کر بجٹ بنانا اور اس کا بوجھ غریب عوام پر ڈالنا کسی طور بھی مناسب عمل نہیں ہے ،حکومت پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم کرنا چاہتی ہے تو IMFسے قرضے نہ لے ،پاکستان کے غریب عوام کو قرضوں کا بوجھ اٹھانے کے ساتھ آسمان کی بلندیوں کو چھوتی مہنگائی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ،موجودہ بجٹ سے غربت میں اضافہ اور مہنگائی وبے روزگاری بڑھے گی ، حکومت کے موجودہ بجٹ پر تاجر تنظیمیں مذہبی وسیاسی جماعتیں اور عوام تنقید کررہے ہیں ،پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم بنانے کیلئے پوری قوم متحد ہے حکومت عوامی امنگوں کو پروان چڑھائے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا ،محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام رہی ہے کیونکہ IMFکی ڈکٹیشن پر تیار کیا گیا بجٹ عوامی مفادات کے متضاد ہے ،ماچس کی ڈبیا سے لیکر کھانے پینے اور ادویات سمیت تمام اشیاء ضروریہ پر ٹیکس لاگو کردیا گیا ہے ،ملک کو معاشی بحران سے نکالنے اور قرضوں سے نجات کیلئے IMFکو طلاق دینا ہوگی ،حکومت موجودہ بجٹ کو منظور کرانے سے پہلے اس میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کرئے ،مہنگائی کے حجم کو کم کرنے اور غریبوں پر بے جا ٹیکسز کی بھرمار کو کم کیا جائے ،انہوں نے کہا کہ حکومت دعوئوں سے کام نہ چلائے بتایا جائے 37ہزار میں 4افراد پر مشتمل خاندان کس طرح گزربسر کرسکتا ہے ،فیکٹری میں کام کرنے والے مزدوروں کو حکومت کی مختص کی گئی تنخواہ بھی نہیں ملتی ،ملک سے کرپشن اقرباء پروری کا خاتمہ اور وزیروں کی شاہی خرچیوں کو کم کرکے عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات