
اڑان پاکستان کا ویژن 2029 تک 63 ارب ڈالر کی برآمدات کا ہدف مقرر
جمعہ 13 جون 2025 12:26

(جاری ہے)
پلاننگ کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق اس ضمن میں ترجیحی شعبوں میں انفارمیشن ٹیکنالوجی سافٹ ویئر، سروسز، اور فری لانسنگ پلیٹ فارمز کی عالمی مارکیٹوں میں وسعت،زراعت،ویلیو چین ڈویلپمنٹ، پراسیسنگ، اور فوڈ سیکیورٹی پر مبنی برآمدات ،مینوفیکچرنگ ، ٹیکسٹائل، انجینئرنگ اشیاء، اور آٹوموٹیو سیکٹر،تخلیقی صنعتیں ،میڈیا، فلم، ڈیزائن اور دستکاری،معدنیات ،رئیئر ارتھ، تانبہ، کوئلہ اور دیگر قدرتی وسائل کی ترقی یافتہ برآمدی حکمت عملی،افرادی قوت ،تربیت یافتہ ہنرمند افرادی قوت کی بیرونِ ملک ترسیل،بلیو اکانومی ، ماہی گیری، سمندری ٹریڈ، اور کوسٹل ڈویلپمنٹ شامل ہیں ۔
یہ اقدامات پاکستان کو برآمدی معیشت کی طرف لے جائیں گے، جس سے نہ صرف زرِ مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو گا بلکہ لاکھوں افراد کے لیے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔5 ایز فریم ورک کے اہداف (2029 تک)یہ فریم ورک اگلے پانچ سالوں میں پاکستان کو ہر ستون کے تحت اہم اہداف حاصل کرنے میں مدد دے گا۔سالانہ 63 ارب امریکی ڈالر کی برآمدات کا ہدف ہے ۔ ڈیجیٹل پاکستان کے تحت آئی سی ٹی فری لانسنگ انڈسٹری کو 5 ارب ڈالر تک پہنچانا ہے،کمپیوٹر سائنس اور آئی ٹی کے گریجویٹس کی سالانہ تعداد کو 2 لاکھ تک بڑھانا ہے۔100 ملین سے زائد نیکسٹ جنریشن موبائل سروسز صارفین حاصل کرنا ہے ۔ ماحولیات اور موسمی تبدیلی کے تحت گرین ہاؤس گیسز کے اخراج میں 50 فی صد کمی کرنا ہے ،1 کروڑ ایکڑ فٹ اضافی سطحی پانی ذخیرہ کرنا،2 کروڑ 3 لاکھ ایکڑ زمین کو قابلِ کاشت بنانا ہے ۔ توانائی اور انفراسٹرکچر کے تحت قابل تجدید توانائی کا حصہ 10فیصد سے زائد تک بڑھانا ہے،ریلوے میں مسافروں کا حصہ 5 فی صد سے 15 فی صد تک بڑھانا ہے۔ریلوے میں مال برداری کا حصہ 8فی صد سے 25 فیصد تک بڑھانا ہے۔بڑے معدنیاتی منصوبے مکمل کرناہے۔یونیورسل ہیلتھ کوریج انڈیکس میں 12 فیصد اضافہ کرنا ہے ،شرح خواندگی میں 10 فیصد اضافہکرنا ہے ،خواتین کی لیبر فورس میں شمولیت میں 17فیصد اضافہ اور نوجوانوں میں بیروزگاری کی شرح میں 6فیصد کمی کرنا ہے ۔ان اہداف کے حصول سے پاکستان میں سرمایہ کاری کا جی ڈی پی میں تناسب بہتر ہوگا،مالی خسارہ قابو میں آئے گا،مقامی حکومتوں کی سروس ڈیلیوری بہتر ہوگی ،توانائی بحران کا حل نکلے گا اور سول سروس اصلاحات ممکن ہوں گی۔\395مزید قومی خبریں
-
کراچی،پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی کئی سال بعد بچے سمیت قتل
-
پہلی مرتبہ پاکستان کے بانڈز کی لین دین اضافی قیمت پر ہورہی ہے، گورنر اسٹیٹ بینک
-
پاکستان رواں برس قرضوں کی مد میں کتنی رقم ادا کرے گا گورنر اسٹیٹ بینک نے تفصیل بیان کردی
-
مزدوروں کے بچوں کو اعلیٰ تعلیم کی فراہمی ، حکومت پنجاب کا تاریخی قدم
-
پنجاب بھر میں 1289 ٹریفک حادثات میں 18 افراد جاں بحق، 1490 زخمی
-
پنجاب میں ہزاروں سرپلس اساتذہ کے تبادلوں کا معاملہ
-
مزدورکی تنخواہ 37 ہزار روپے کرنے کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے پرحکام سے جواب طلب
-
راول ڈیم کے سپل ویز کھولنے کا فیصلہ، کورنگ نالے میں پانی کی سطح میں اضافہ متوقع
-
وفاقی وزیر توانائی اویس خان لغاری سے ڈائریکٹر آل چائنہ فیڈریشن آف انڈسٹری اینڈ کامرس کی قیادت میں چینی کاروباری وفد کی ملاقات
-
میر صادق سنجرانی کی کوششیں رنگ لے آئیں، ایرانی حکام نے راجے روتک تجارتی گزرگاہ کو دوبارہ کھول دیا
-
سینیٹرعرفان صدیقی کی بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی کی لوک سبھا میں حالیہ تقریر پر شدید تنقید
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اربعین پر جانے والے زائرین کے لیے سفری مشکلات پر شدید تشویش کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.