Live Updates

ایران پر اسرائیلی حملہ خطہ کی سلامتی کے خلاف عالمی سازش ہے ،پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین رانا قاسم نون

جمعہ 13 جون 2025 12:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2025ء) پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین رانا قاسم نون نے کہا کہ ایران پر اسرائیلی حملہ خطہ کی سلامتی کے خلاف عالمی سازش ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا قاسم نون نے کہا کہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، اسرائیل غیر قانونی دہشت گرد ریاست ہے جس نے یہ حملہ کرکے مشرق وسطی بلکہ عالمی امن کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے، عالمی برادری کو بھی چاہیئے کہ اسرائیلی جارحیت کو بند کرائے اور اسرائیل اور بھارت کو ان کے جنگی جنون پر جواب دہ ٹہرائے ۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات