Live Updates

اقوام متحدہ کا غزہ میں فوری اورغیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ

149 ممالک کی حمایت، اسرائیل پر دبا ڈالنے کے لیے تمام ضروری اقدامات اختیار کرنے پر زور

جمعہ 13 جون 2025 12:54

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء)اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے غزہ میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے اسرائیل پر دبا ئوڈالنے کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھانے کی اپیل کی ہے۔میڈیاپورٹس کے مطابق یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب امریکہ نے سلامتی کونسل میں جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کر دیا۔منظور شدہ قرارداد میں فوری جنگ بندی، حماس کے زیر حراست تمام قیدیوں کی رہائی اور دو ملین فلسطینیوں کے لیے ضروری خوراک کی بلا رکاوٹ ترسیل کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا گیا۔

193 رکنی جنرل اسمبلی میں 149 ممالک نے قرارداد کے حق میں، 12 نے مخالفت میں رائے دی اور 19 نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔ قرارداد کی منظوری پر اجلاس میں زوردار تالیاں بجائی گئیں۔

(جاری ہے)

قرارداد میں غزہ میں جاری جنگ کے خاتمے کے لیے مکمل، غیر مشروط اور مستقل جنگ بندی امدادی سامان کی رسائی، قیدیوں کی رہائی،اسرائیل کے زیر حراست فلسطینیوں کی واپسی اور اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ کیا گیا۔

اسپین کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد میں شہریوں کو بھوکا رکھنے کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے، انسانی امداد کی غیر قانونی روک تھام اور بنیادی ضروریات سے محروم رکھنے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔قرارداد میں عالمی برادری، بالخصوص اقوام متحدہ کے رکن ممالک سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ ان بین الاقوامی قوانین کے تحت، انفرادی و اجتماعی طور پر، ایسے تمام اقدامات کریں جن سے اسرائیل کو اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے پر مجبور کیا جا سکے، اگرچہ قرارداد میں پابندیوں کا لفظ استعمال نہیں کیا گیا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات