Live Updates

ٹرمپ کی پاکستان بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیش کش

میں نے بھارت پاکستان کے درمیان جنگ رکوائی، دونوں ممالک کے حکمران عظیم ہیں،گفتگو

جمعہ 13 جون 2025 16:55

ٹرمپ کی پاکستان بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیش کش
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء)امریکی صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان بھارت جنگ رکوانے کی بات دہرا دی اور ساتھ ہی پاکستان بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیش کش بھی کر دی۔میڈیارپورٹس کے مطابق وائٹ ہائوس میں میڈیا سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ میں نے جوہری جنگ تجارت سے رکوائی کوئی یہ نہیں کر سکتا۔

(جاری ہے)

امریکی صدر نے بتایا کہ بھارت پاکستان سے کہا کشمیر پر دشمنی بہت عرصے ہوگئی، میں سب کچھ حل کرا سکتا ہوں، میں آپ کا ثالث بنوں گا۔ٹرمپ نے مزید کہا کہ میں نے بھارت پاکستان کے درمیان جنگ رکوائی، دونوں ممالک کے حکمران عظیم ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے ان سے بات کی، میں نے ان سے تجارت پر بات کی، میں نے کہا ہم تجارت نہیں کریں گے پہلے جنگ روکو۔انہوں نے بات سمجھی اور جنگ روک دی، اب ہم ان سے تجارتی معاہدوں پر بات کر رہے ہیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات