Live Updates

رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال خان رئیسانی کی ایران پر اسرائیلی حملے کی مذمت

جمعہ 13 جون 2025 18:25

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2025ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے ایران پر اسرائیل کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ حملے بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت ایران کی خودمختاری اور حق دفاع کی صریح خلاف ورزی ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے کہاکہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف اسرائیل کی بلااشتعال اور غیر قانونی جارحیت کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔ یہ حملے بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت ایران کی خودمختاری اور حق دفاع کی صریح خلاف ورزی ہیں۔پاکستان ایران کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ فوری طور پر موئثر اقدام کرے تاکہ خطے میں امن، استحکام اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا جا سکے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات