Live Updates

اسرائیل کے ایران پر حملے قابل مذمت ہیں‘ڈاکٹرراغب حسین نعیمی

صیہونی ریاست کے توسیع پسندانہ عزائم امن کیلئے خطرہ ہیں‘چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل

جمعہ 13 جون 2025 18:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء)چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹرمحمدراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ اسرائیل کے ایران پر حملے قابل مذمت ہیں۔صیہونی ریاست کے توسیع پسندانہ عزائم عالمی امن کیلئے خطرہ ہیں۔اسرائیل کایہ حملہ تیسری عالمی جنگ کاپیش خیمہ نہ بن جائے لہذا اسرائیل ،ایران تصادم روکنے کیلئے عالمی قوتیں اپنا کردار ادا کریں۔

اسرائیل کے اس حملے کے نتیجے میںایران کواپنے دفاع اور جواب دینے کاحق حاصل ہے۔اسرائیلی فوجی حملے ایران کی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔ایسے اقدامات پورے خطے کے امن، سلامتی اور استحکام کے لیے خطرہ ہیں اور ان کے دور رس اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔عالمی برداری اسرائیلی جارحیت کافی الفور نونس لے اورانسانیت کوبڑی تباہی سے بچانے کیلئے اقدامات کرے۔

(جاری ہے)

پاکستانی عوام ایرانی سائنسدانوں اور فوجی کمانڈرز کی شہادتوں پر اسرائیل کی مذمت کرتے ہیں۔ اسرائیل نے غزہ میں جو بدمعاشی کی اسے روکا جاتا تو اسرائیل ایران پر حملے کی جرات نہ کرتا۔مسلم دنیا کی کمزوری اسرائیل کو دن بدن آگے بڑھنے کی جرات دے رہی ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوںنے دارلعلوم جامعہ نعیمیہ میں جمعة المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹرمحمدراغب حسین نعیمی اپنے والد گرامی ڈاکٹرمحمدسرفراز نعیمی شہید کے 17ویں یوم شہادت کی مناسبت سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ڈاکٹرسرفراز نعیمی شہید نی14اکتوبر2008میں دہشت گردی کے خلاف تاریخ ساز فتویٰ دیکرعظیم کارنامہ سرانجام دیا۔اسی فتویٰ کوبنیاد بناکر دہشت گروں نے ڈاکٹرسرفراز نعیمی شہید کوان چار روحانی بیٹوں کیساتھ 12جون 2009کوایک خود کش حملے میں شہید کردیا ۔ڈاکٹرسرفراز نعیمی شہید نے اسلام اوروطن عزیز کیلئے اپنی جان کے نذرانہ پیش کر کے ریاست کو بنیادوں کومضبوط کیا،آپ کی دینی وملی اورفلاحی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھاجائے گا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات