Live Updates

یو ای ٹی میں انجینئرنگ کیر یئر کونسلنگ ایونٹ اوپن ویک کا انعقاد

جمعہ 13 جون 2025 18:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2025ء) یو ای ٹی لاہور کے زیر انتظام پاکستان کے سب سے بڑے انجینئرنگ کیریئر کونسلنگ ایونٹ اوپن ویک کا انعقاد کیا گیا ،جہاں ای کیٹ کیلئے آئے طلبہ کی سہولت کیلئے جامعہ کے مختلف تدریسی و غیر تدریسی شعبہ جات کی جانب سے معلوماتی ڈیسک لگائے گئے۔ترجمان کے مطابق وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد منیر نے اوپن ویک کا افتتاح کیا اور فیکلٹی ممبران کے ہمراہ معلوماتی اسٹالز کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

پنجاب بھر سے ای کیٹ کا امتحان دینے کیلئے آئے طلبہ نے اپنے والدین کے ہمراہ اوپن ویک میں شرکت کی۔اوپن ویک کا انعقاد یو ای ٹی میں داخلے کے خواہشمند طلبا و طالبات کی سہولت کیلئے کیا گیا ہے جہاں طلبہ کو یو ای ٹی کی سات فیکلٹیز کے زیر اہتمام چلائے جانے والے انڈر گریجویٹ پروگرامز میں داخلہ کے لئے اہلیت، داخلہ کا طریقہ کار اور داخلہ کے بعد سکالرشپ کے مواقع کے متعلق معلومات فراہم کی جائیگی۔طلبہ کو یونیورسٹی میں دستیاب لیبارٹریز، ٹرانسپورٹ ، ہاسٹلز اور دیگر سہولیات کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔ترجمان کے مطابق اوپن ویک کی سرگرمیاں 16 جون تک جاری رہیں گی۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات