Live Updates

سندھ کے نئے مالی سال کا بجٹ ہیش کرنے کے دوران اپوزیشن جماعتوں کا صوبائی اسمبلی میں بھرپور احتجاج

جمعہ 13 جون 2025 22:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء) سندھ کے نئے مالی سال کا بجٹ ہیش کرنے کے دوران اپوزیشن جماعتوں نے صوبائی اسمبلی میں بھرپور احتجاج کیا۔احتجاج کرنے والی جماعتوں میں ایم کیو ایم پاکستان ۔پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی شامل تھی۔وزیر اعلی سندھ کی بجٹ تقریر کے دوران ایم کیو ایم کے ارکان نے شور شرابہ کیا۔

(جاری ہے)

ڈیسک بجا کر احتجاج کیا۔پی ٹی آئی اراکین نے اپنے بانی کی تصاویر اٹھا کر احتجاج کیا۔جماعت اسلامی کے رکن محمد فاروق پلے کارڈ لیکر کھڑے ہوگئے جس پر تحریر تھا کہ عوام دشمن بج نامنظور ۔اپوزیشن ارکان نے بجٹ کی کاپیاں پھاڑ دیں۔بجٹ نامنظور کے نعرے لگائے۔اپوزیشن کے احتجاج کے باوجود وزیراعلی سندھ نے بجٹ تقریر مکمل کی اور نئے مالی سال کا بجٹ پیش کیا۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات