Live Updates

گ*ایران پر حملہ وحشیانہ، بلا جواز اور کھلی جارحیت ہی: صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی

جمعہ 13 جون 2025 20:25

=لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جون2025ء) اسرائیل کی ایران پر حملے کی پر زورمذمت کرتے ہیں۔ ایران پر حملہ وحشیانہ، بلا جواز اور کھلی جارحیت ہے۔ چیئرمین مرکزی علماء کونسل و جنرل سیکرٹری انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی کا مرکزی جامع مسجد گول میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب۔ اسرائیل کے ایران پر حملہ کو وحشت و دہشت درندگی و جارحیت کی انتہاء قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کا ایران پر حملہ عالم اسلام پر حملہ ہے۔

ایران پر حملہ فلسطینیوں کی حمایت کرنے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ ایران نے مظلوم فلسطینیوں کی مدد، غزہ میں انسانیت کی نسل کشی کے خلاف مظالم کی جرآت مندانہ حمایت کی۔اسرائیلی صیہونی عالمی غنڈہ گردی، اسرائیل کی اور دہشت گردی کو روکنا عالمی اداروں بالخصوص عالم اسلام کی قیادت کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔

(جاری ہے)

اسرائیلی افواج کے ایران پر حملے ایران کی خود مختاری اور علاقائی سا لمیت کی کھلی خلاف ورزی ہیں ۔

ایران میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر ایرانی قیادت اور عوام سے ہمدردی اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں اور عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے جارح کا احتساب کرے اور خطے کو مزید تباہی سے بچانے کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں۔ اقوام متحدہ، اوآئی سی اور عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر موثر اقدامات کئے جائیں۔

چیئرمین مرکزی علماء کونسل پاکستان صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے اسرائیلی حملے کو مشرق وسطیٰ کے امن کیلئے سنگین جرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں ایرانی عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔ اسرائیلی حارحیت نے پورے خطے کو عدم استحکام سے دو چار کردیا ہے۔ ایرانی افواج کے سربراہوں اور سائنس دانوں کی شہادت کو اسرائیل کا ناقابل معافی جرم قرار دیا ہے۔

اسرائیل اپنے سرپرستوں کے ساتھ مرحلہ وار عالم اسلام پر حملہ آور ہے۔عالم اسلام کو متحد ہوکر اسرائیلی درندگی، جارحیت کا جواب دینا ہوگا۔غزہ کے مظلوموں کی مدد پر زبانی جمع خرچ کیا گیا اور عالم اسلام کی بے عملی نے اسرائیل کو وحشی اور خونخوار بنادیا ہے۔اگر اب بھی عالم اسلام اپنی مصلحتوں، بزدلی اور آنکھیں بند کئے رکھنے کے جرم میں مبتلا رہا تو یہ پورے عالم اسلام کیلئے بڑی تباہی ہوگی۔

پاکستان کی تمام دینی جماعتیں ہمسایہ برادر ملک اسلامی جمہوریہ ایران کی قیادت اور بہادر عوام سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہیں۔پاکستان کے عوام ایران پر حملہ کو اپنے ملک پر حملہ تصور کر رہے ہیں۔اسلامیانِ پاکستان کو یقین ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اسرائیلی جارحیت کے مقابلہ میں استقامت، بہادری اور صیہونیت کو عبرتناک سبق سکھاکر سُرخرو ہوگا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات