Live Updates

آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل ہونے والی پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان اور پہلی خاتون کرکٹر ثنامیر کا وطن واپس پہنچنےپر شایان شان استقبال

ہفتہ 14 جون 2025 01:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2025ء) آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل ہونے والی پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان اور پہلی خاتون کرکٹر ثنامیر کا وطن واپس پہنچنےپر شایان شان استقبال کیا گیا ۔جمعہ کو اسلام آباد ائیرپورٹ آمد پروفاقی وزیر برائے الفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ نے پارلیمانی سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ کرن ڈاراور رکن قومی اسمبلی سیدہ آمنہ بتول کےہمراہ ان کا استقبال کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا کہ ثنا میر دیگر کھلاڑیوں کے لیے رول ماڈل ہیں انہوں نے اپنی محنت سے یہ مقام حاصل کیا ،وہ خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان تھیں، انہوں نے بھارت کو ہرانے میں اہم کردار اداکیاتھا۔

(جاری ہے)

آئی سی سی ہال آف فیم میں ان کا نام شامل ہونا نہ صرف ان کے لیے بلکہ پاکستان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔

پارلیمانی سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ کرن ڈاراور رکن قومی اسمبلی سیدہ آمنہ بتول نے بھی ان کی کارکردگی کو سراہا ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ثنامیر نے کہا کہ میرے والدین نے مجھ پر بھروسہ کیا جس کی وجہ سے یہ کامیابی حاصل ہوئی ہمیں اپنی لڑکیوں پر بھروسہ کرنا چاہیے تاکہ وہ پر اعتماد انداز میں آگے بڑھ سکیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات