Live Updates

بلدیاتی ملازمین اور انکے پیاروں کے انتقال پر آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن کے رہنمائوں کی تعزیت

ہفتہ 14 جون 2025 22:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2025ء) آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن سندھ کے چیئرمین رسول بخش شاہانی،صدر سید ذوالفقارشاہ،جنرل سیکریٹری اکرم راجپوت،ڈپٹی جنرل سیکریٹریز علی مردان شیخ،قلندربخش شاہانی اور دیگر نے بلدیاتی ملازمین اور انکیپیاروں لاڑکانہ میونسپل کارپوریشن کے ملازم بابو عبدالکریم سومرو،حیدر آباد میونسپل کارپوریشن کے ملازم و یونین رہنماء ذیشان رفیق پٹھان کے والد،کامریڈ بابو لدو،ماڑی پو ٹاؤن ریگولیشن کے ملازم محمد صادق بلوچ،میونسپل کارپوریشن سکھر مکی شاہ ٹاؤن کے جونیئر کلرک عبدالمنان بندھانی کے والد، لیاری ٹاون کے وائس چیئرمین اقبال ہنگورو کے والد،میونسپل کاپوریشن ٹنڈووالہ یار کے ملازم ویونین رہنمائ گلاب رائے،میونسپل کارپوریشن سرگودھا کے ٹیکس برانچ کے ملازم ملک مسعود,ننکانہ صاحب کے آکٹرائے کلرک و یوسی سیکریٹری رانا محمد شکیل کے انتقال پر گہرے دکھ ورنج کا اظہار کرتیہوئے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات