Live Updates

پ*افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا دوسرا جہاز گوادر پورٹ پر کامیابی سے پہنچ گیا

ہفتہ 14 جون 2025 20:30

!کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2025ء) افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا دوسرا جہاز گوادر پورٹ پر کامیابی سے پہنچ گیا20ہزار ٹن ڈی اے پی کھاد لیکرافغان بحری جہاز گوادر بندرگاہ پر لنگرانداز ہواگوادر پر افغان جہاز کی کامیاب آمد سے عالمی اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ جنید انوار چوہدری نے کہا کہ گوادر پورٹ اب خطے کے لیے ایک اہم تجارتی گیٹ وے بنتا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

گوادر کے ذریعے افغانستان کی بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی مزید بہتر ہوگی۔ گوادر پورٹ پر تجارتی سرگرمیوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ گوادر بندرگاہ مکمل طور پر تجارتی سامان سنبھالنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارت کے تعلقات مضبوط ہورہے ہیں۔ گوادر سے ٹرانزٹ کے اخراجات میں کمی کی امید ہے گوادر پورٹ خطے کی تجارت کا مرکز بن رہاہے فروری کے بعد افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت دوسرا جہاز گوادرپہنچاہے گوادر کی پیشرفت پاکستان کی کامیاب بحری پالیسیوں کا ثبوت ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات