Live Updates

ژ*ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ تذلیل کے مترادف ہے، ملک سمندر کاسی

ہفتہ 14 جون 2025 20:30

Vکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2025ء) رہبر تحریک خان عبدالولی کے پیروکار قوم پرست رہنما ملک سمندر خان کاسی ایڈووکیٹ نے جاری بیان میں کہا کہ سرکاری ملازمین ہمیشہ حکمرانوں کے نظروں میں اپنے گھر کی لونڈی نظر آ رہے ہیں حالیہ بجٹ میں 10فیصد تنخواہیں بڑھانا تذلیل اور مذاق کے سوا کچھ نہیں حال ہیں قومی اسمبلی اور سینیٹ کے ممبروں کی تنخواہوں میں 2سوفیصد اور وزرا اور مشیروں کو بجٹ اصافہ اور وزیراعظم ہائوس اور صدر مملکت کے کتوں اورگھوڑوں اور ہائوسز کے بجٹ میں اضافہ عوام کے ساتھ ظلم کے مترادف ہے حکمران آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک اور دوسرے ملکوں سے قرضے لیکر ملک اور عوام کے نام پر لیکر حکمران ، اسٹبلشمنٹ اور عدلیہ اور وفاقی اور سول بیوروکریسی اخراجات کی وجہ سے آج عوام بجلی اور گیس کے مہنگے داموں اور لوڈ شیڈنگ سے آج سرکار ملازمین اور عوام معیاری تعلیم صحت نوجوان بے روزگاری اور عوام روزبروز غربت کی طرف جارہے ہیں اور نوجوان بے روزگاری کی وجہ اور انصاف نہ ملنے کی وجہ سے انڈیا کے ہاتھوں چھڑجاتے ہیں اور ملک میں دہشتگردی میں ملوث ہوتے ہیں اپنے آپ کو خودکش حملوں میں اپنی جان اور سر کی قربانی سے دریغ نہیں کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

مہنگائی کے ساتھ ساتھ ہمارا خارجہ پالیسی اور صوبائی پالیسی بھی ناقص اور ناکام ہے۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات