۲کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر قلات میں بینچہ کے قریب مسافر کوچ اور کوسٹر کے مابین تصادم 2 افراد جاں بحق15 زخمی

ہفتہ 14 جون 2025 20:30

+قلات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2025ء) کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر قلات میں بینچہ کے قریب مسافر کوچ اور کوسٹر کے مابین 2 افراد جاں بحق، جبکہ خواتین بچوں سمیت 15 مسافر شدید زخمی، ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال قلات منتقل، شدید زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید علاج کے لئے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلات میں کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ بینچہ کے مقام پر مسافر کوچ اور خضدار کی کوسٹر گاڑی کے مابین تصادم ہوا جسکے نتیجے میں دو افراد ڈرائیور ثنااللہ ولد حبیب اللہ قوم لہڑی سکنہ شیخ ماندہ کلی الماس ایئرپورٹ روڈ کوئٹہ اور پیر بخش ولد امام بخش قوم پندرانی سکنہ سول کالونی خضدار موقع پر جانبحق ہوگئے جبکہ خواتین بچوں سمیت 15 افراد شدید زخمی ہوگئے جنمیں محمد عرفان ولد عبدالغفار قوم نیچاری سکنہ مستونگ، عبدالغفار ولد عبدالغفور سکنہ مستونگ، محمد یاسین ولد محمد عارف قوم مینگل سکنہ خضدار، عتیہ ولد عبداللہ سکنہ خضدار، صدف سکنہ خضدار، نصیب اللہ ولد سیف اللہ قوم ملازئی سکنہ خضدار، عبدالواحد ولد رضا محمد قوم لہڑی سکنہ کوئٹہ، الیان ولد یاسر سکنہ خضدار، زمیرہ بنت شبیر احمد سکنہ خضدار، عبدالقدیر ولد حاجی بشیر سمالانی سکنہ کوئٹہ، میرعین ولد عزیز اللہ سکنہ خضدار، فرحان ولد زاہد علی شاہ سکنہ کوئٹہ، ثانیہ بنت عطا محمد قوم موسیانی سکنہ خضدار اور نوید احمد ولد حاجی عبدالغفور قوم لانگو سکنہ کوئٹہ شامل ہیں اطلاع ملتے ہی قلات لیویز، پولیس اور ریسکیو 1122 موقع پر پہنچ کر زخمیوں اور نعشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال قلات منتقل کردیا جہاں پر شدید زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید علاج کے لئے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔