ؒبھارت کی دوغلی سفارتکاری ، اصولوں کے دعوے، منافقت ، شنگھائی کواپریشن کانفرنس میں ایران کا ساتھ دینے سے انکار کردیا

c بھارت جو ہمیشہ اپنی تہذیبی اقدار، انسانیت اور خودمختاری کے احترام کا راگ الاپتا ہے، ایران پر اسرائیلی فضائی حملوں کے وقت اپنی موقع پرستی اور بے اصولی کی اصل حقیقت سامنے لے آیا

ہفتہ 14 جون 2025 22:30

ذ* اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2025ء)بھارت کی دوغلی سفارتکاری ، اصولوں کے دعوے، منافقت - شنگھائی کواپریشن کانفرنس میں ایران کا ساتھ دینے سے انکار کردیا ۔ بھارت جو ہمیشہ اپنی تہذیبی اقدار، انسانیت اور خودمختاری کے احترام کا راگ الاپتا ہے، ایران پر اسرائیلی فضائی حملوں کے وقت اپنی موقع پرستی اور بے اصولی کی اصل حقیقت سامنے لے آیا۔

سنگھائی تعاون تنظیم کی جانب سے اسرائیل کے ایران پر حملے کے حوالے سے مذمتی بیان سے دوری اختیار کرلی اگرچہ بھارت شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کا رکن ہے ظ ایک ایسا بلاک جس نے واضح طور پر اسرائیل کی غیر قانونی جارحیت کی مذمت کی ظ بھارت نے اپنے علاقائی اتحادیوں کے اجتماعی مؤقف سے الگ ہو کر خودغرضی کا ثبوت دیا۔

(جاری ہے)

بھارت نے نہ صرف ایران جیسے SCO رکن ملک کے ساتھ غداری کی بلکہ خود کو تاریخ کے غلط پہلو پر لا کھڑا کیا۔

۔سابق وزیرخارجہ حنا ربانی کھر نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ یہ حیران کن ہے کہ بھارت ایران پر اسرائیل کے حملے کی مذمت کرنے سے گریز کر رہا ہے، بھارت کی یہ پالیسی خطے میں اس کے رویے میں بڑی تبدیلی کا اشارہ ہے۔یاد رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) نے گزشتہ روز اسرائیل کی جانب سے ایران پر کیے گئے حملوں کی شدید مذمت کی، تاہم بھارت نے اس مذمتی بیان سے خود کو الگ کر لیا ہے۔بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ وہ اس بحث میں شریک ہی نہیں تھا جس کے نتیجے میں یہ بیان سامنے آیا۔ بھارت نے صرف اتنا کہا کہ اسے خطے میں کشیدگی پر تشویش ہے اور ایران و اسرائیل پر زور دیتا ہے کہ بات چیت اور سفارتکاری کے ذریعے مسئلہ حل کریں۔