Live Updates

ایران کے ہر حصے پر حملے ہوں گے، اسرائیلی جنگی کابینہ کا ہنگامی اجلاس

اسرائیل کی حکومت نے اپنے شہریوں کو محفوظ مقامات پر جانے کی ہدایت کر دی

اتوار 15 جون 2025 14:55

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2025ء)اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی زیرصدارت جنگی کابینہ کا ہنگامی اجلاس ہوا، جس میں ایران کے خلاف جاری فوجی کارروائیوں اور دفاعی حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اجلاس کے دوران نیتن یاہو نے اعلان کیا کہ ایران کے ہر حصے پر حملے کیے جائیں گے اور دشمن کو اس کے اقدامات کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اسرائیلی وزیراعظم کی زیر صدارت جنگی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ نیتن یاہو نے جنگی کابینہ سے کہا ایران کے خلاف جنگ ہماری بقا کا مسئلہ ہے۔ ہم ایران کے ہر حصے اور ہر ٹارگٹ پر حملہ کریں گے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے اپنے شہریوں کو محفوظ مقامات پر جانے کی ہدایت کر دی۔اسرائیلی فوج نے نیتن یاہو کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تہران پر دو گھنٹے تک ستر طیاروں نے پروازیں کیں۔ چالیس اہداف کو نشانہ بنایا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات