Live Updates

ٓ حکومت پاکستان ایران میں پاکستانی شہریوں کی حفاظت کیلئے ضروری اقدامات کر رہی ہے‘اسحاق ڈار

اتوار 15 جون 2025 17:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جون2025ء)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال کے پیش نظر حکومت پاکستان پاکستانی شہریوں کی حفاظت کیلئے ضروری اقدامات کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

نائب وزیراعظم وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایکس پر بیان میں کہا کہ بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال کے پیش نظر حکومت پاکستان پاکستانی شہریوں کی حفاظت کیلئے ضروری اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اب تک 450 پاکستانی زائرین کو انخلا میں سہولت فراہم کی جا چکی ہے‘ اس وقت ایران میں مقیم پاکستانی طلباء کے محفوظ انخلاء کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔وزیر خارجہ نے کہا کہ عراق میں ہمارا سفارت خانہ ان پاکستانی زائرین سے مسلسل رابطے میں ہے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات