Live Updates

uملی یکجہتی کونسل نے ایران کی بھرپور حمایت و تائید کا اعلان

ٓ اسرائیلی صیہونی جنگی جرائم کی ناجائز ریاست نے پوری دنیا پر جنگ مسلط کردی ہے‘ مشترکہ بیان

اتوار 15 جون 2025 19:30

ھ*اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جون2025ء)ملی یکجہتی کونسل نے ایران کی بھرپور حمایت و تائید کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی صیہونی جنگی جرائم کی ناجائز ریاست نے پوری دنیا پر جنگ مسلط کردی ہے۔ایک مشترکہ بیان میں کونسل کے رہنمائوں نے کہا کہ بیلگام اسرائیل امریکی سرپرستی اور اس کی مکمل تائید و اعانت کیساتھ عالمِ اسلام پر حملہ آور ہوگیا ہے۔

ابوالخیر زبیر، حافظ نعیم الرحمن، علامہ ساجد نقوی و سینیٹر ناصر عباس نے مشترکہ بیان میں کہا کہ عالمِ اسلام حقیقی خطرات میں گِھر گیا ہے، عالمِ اسلام کی قیادت کو خوابِ غفلت، مجرمانہ بزدلی اور اختلافات کے غلافوں سے باہر آنا ہوگا،عالمِ اسلام کے اتحاد اور اس کیایمان، آزادی، عزت و وقار کے تحفظ کے لیے جارح، بدمست، اسلام دشمن قوتوں کا مقابلہ ناگزیر ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

پیر ہارون گیلانی، مولانا زًاھد قاسمی، علامہ عارف واحدی، ناصر شیرازی، ڈاکٹر شبیر میثمی، ڈاکٹر عطا الرحمن نے کہا کہ اب یہ امر بالکل عیاں ہے کہ اسرائیل کا ناجائز وجود عالمی امن کے لیے مستقل خطرہ بن گیا ہے۔ مخدوم ندیم ہاشمی، حافظ عبدالغفار روپڑی، زاہد علی اخونزادہ، علامہ سید ضیاء اللہ بخاری ‘ڈاکٹر علی عباس نقوی، مولانا اللہ وسایا، ڈاکٹر صابر ابومریم، ڈاکٹر ضمیر اختر خان، پیر سید صفدر گیلانی، قاری یعقوب شیخ، مفتی گلزار نعیمی اور محمد عبداللہ گل نے کہا کہ پاکستان کے عوام ایران کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان کرتے ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران پر حملہ پاکستانی عوام اپنے وجود پر حملہ تصور کرتے ہیں۔ ایرانی فوجی قیادت اور اہم ترین شخصیات کی شہادتیں بڑے غم اور دکھ کا باعث ہیں لیکن شہداء کا خون اسرائیلیت اور صیہونیت کی بربادی کا ذریعہ بنیں گے۔صیہونیت بیلگام ہوگئی ہی. ظلم، تباہی، انسان کُشی اور آزاد ممالک کی آزادی پر حملہ کے ناقابلِ معافی جرائم کو روکنا ہوگا۔امرہکہ کی اسرائیل کے لیے ناجائز ہمدردیاں اور ناجائز حمایت اب ڈھکی چھپی بات نہیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات