Live Updates

ایران پر اسرائیلی جارحیت افسوسناک،امن و سلامتی کیلئے عالمی برادری کو سنجیدگی سے نوٹس لینا چاہیے،عمر فاروق بھٹی

اتوار 15 جون 2025 21:20

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2025ء) کوآرڈینیٹر چیئر پرسن ڈائریکٹوریٹ وزیراعلی پنجاب عمر فاروق بھٹی نے کہا ہے کہ ایران پر اسرائیلی جارحیت افسوسناک ہے، امن و سلامتی کے لیے عالمی برادری کو سنجیدگی سے نوٹس لینا چاہیے،سلطانہ شاہین پارٹی کی نظریاتی کارکن ہیں جو مشکل ترین حالات کے باوجود آج بھی پارٹی قیادت کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق رکن صوبائی اسمبلی سلطانہ شاہین کی عیادت کے موقع پرایران پر اسرائیلی بلا جواز حملہ پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

عمر فاروق بھٹی نے کہا کہ مشکل ترین معاشی حالات کے باوجود وفاقی حکومت نے معتدل بجٹ دیا، مخالفین کے منفی پروپیگنڈوں سے گھبرانے والے نہیں ہیں،عوام الناس کی خدمت کے مشن کے جذبے کو جاری رکھیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب بھی آنے والے بجٹ میں یقینا غریب عوام کو ریلیف دے گی اور بالخصوص ملتان سمیت جنوبی پنجاب کی ترقی و خوشحالی کے لیے کثیر بجٹ رکھا جائے گا،مسلم لیگ (ن) کےکارکن پارٹی کا اثاثہ ہیں،کارکنان مسائل کی نشاندہی کریں،ان کے حل کے لیے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔عمر فاروق بھٹی نے سلطانہ شاہین کی جلد صحت یابی اور عمر درازی کے لیے دعا بھی کی۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات