Live Updates

فلائٹس کینسل، ہزاروں پاکستانی زائرین ایران میں پھنس گئے

اتوار 15 جون 2025 21:20

مشہد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2025ء)ایران اسرائیل جنگ کے باعث ہزاروں پاکستانی زائرین ایران میں پھنس گئے۔ایران سے پاکستان آنے والی تمام فلائٹ کینسل ہو گئی ہیں، زائرین کے مطابق وہ واپسی کے انتظار میں ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستانی زائرین کے مطابق تہران اور مشہد میں پاکستانی قونصلیٹ کا نمبر بند ہے۔زائرین کے مطابق پاکستان قونصلیٹ رہنمائی کرے کہ کس طرح پاکستان واپس پہنچنا ہے۔پاکستانی زائرین نے وزیرِ اعظم، وزیرِ خارجہ اور وزیرِ داخلہ سے صورتِ حال کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات