Live Updates

ایڈیشنل سیکرٹری شرائز متروکہ وقف املاک بورڈکے بھائی امان اللہ کھوکھر کا انتقال،سپرد خاک کر دیا گیا

اتوار 15 جون 2025 22:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2025ء) ایڈیشنل سیکرٹری شرائز متروکہ وقف املاک بورڈ سیف اللہ کھوکھر کے بھائی امان اللہ کھوکھر انتقال کر گئے، مرحوم کی نمازِ جنازہ ان کے آبائی علاقے ہاتھی ونڈ بھیرہ میں ادا کی گئی اور انہیں مقامی قبرستان میں سینکڑوں سوگواران کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا،نمازِ جنازہ میں اہم سیاسی، سماجی، پولیس فورسز اور مذہبی شخصیات نے شرکت کی،وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف، صوبائی وزیر اقلیتی امور و پردھان پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی سردار رمیش سنگھ اروڑہ، سیکرٹری وزارت مذہبی امور ڈاکٹر عطاء الرحمن، چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ ڈاکٹر ساجد محمود چوہان، سیکرٹری بورڈ فرید اقبال، ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن ثناء اللہ خان، چیف کنٹرولر آف آکائونٹس عدیل احمد، اسٹاف آفیسر ظفر اقبال، متروکہ وقف املاک بورڈ کے افسران و ملازمین، ایمپلائز یونین متروکہ وقف املاک بورڈ کے عہدیداران، پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے ممبران، اندرون و بیرون ملک سکھ رہنمائوں سمیت دیگر اعلی افسران نے مرحوم کی وفات پر اظہارِ تعزیت کیا ہے،مرحوم کے سوگواران میں اہلیہ اور تین بیٹیاں ہیں، مرحوم کی رسمِ قل کل17 جون کو ادا کی جائے گی۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات