Live Updates

کھیتران ہاؤس کوئٹہ میں مسلم لیگ (ن) کا اعلیٰ سطحی مشاورتی اجلاس، بجٹ پر تفصیلی غور

پیر 16 جون 2025 00:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2025ء) کھیتران ہاؤس کوئٹہ میں مسلم لیگ (ن) کا اعلیٰ سطحی مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں آئندہ مالی سال 2025-26 کے بجٹ کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھیتران کی رہائش گاہ پر آمد کی اور اجلاس میں شرکت کی۔ اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

اجلاس میں صوبائی وزراء میر سلیم کھوسہ، میر شعیب نوشیروانی، برکت رند، نواب زادہ زرین مگسی، حاجی ولی نورزئی، حاجی تور اتمانخیل، حاجی نور محمد دمڑ، محمد خان لہڑی، محترمہ حادیہ نواز اور زرک خان مندوخیل سمیت دیگر اہم سیاسی و پارلیمانی شخصیات نے شرکت کی۔اجلاس میں آئندہ بجٹ میں تعلیم، صحت اور بنیادی ڈھانچے کو ترجیح دینے پر اتفاق کیا گیا، جب کہ بلوچستان کے پسماندہ علاقوں کے لیے خصوصی ترقیاتی پیکجز پر غور کیا گیا۔

(جاری ہے)

روزگار کے مواقع بڑھانے، نوجوانوں کے لیے منصوبے شامل کرنے اور عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات کو بجٹ کا حصہ بنانے پر بھی گفتگو ہوئی۔گورنر بلوچستان نے کہا کہ "عوام دوست بجٹ کی تشکیل ہماری اولین ترجیح ہے"۔ اسپیکر اسمبلی کا کہنا تھا کہ "تمام اسٹیک ہولڈرز کو بجٹ مشاورت میں شامل کیا جائے گا تاکہ ایک متوازن اور جامع بجٹ ترتیب دیا جا سکے۔

صوبائی وزراء نے اپنے متعلقہ محکموں کی مالی ضروریات پر تفصیلی بریفنگ دی اور ترقیاتی ترجیحات پر روشنی ڈالی۔صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہاآئندہ مالی سال کا بجٹ ترقی، استحکام اور شفافیت کا مظہر ہوگا۔ عوام کی نظریں بجٹ پر ہیں، ہمیں صرف منصوبے نہیں بلکہ ان پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہوگا انہوں نے مزید کہا کہ "مہنگائی اور بیروزگاری کے خلاف بجٹ میں واضح حکمت عملی اپنائی جائے گی اور شفافیت، احتساب اور نتائج کو اولین اہمیت دی جائے گی اجلاس کے دوران اتحادی جماعتوں کو بجٹ مشاورت میں شامل کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا، تاکہ تمام سیاسی قوتوں کی مشاورت سے ایک عوامی مفاد پر مبنی بجٹ پیش کیا جا سکے۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات