Live Updates

اسرائیل کا ایران پر حملے کے مقاصد حاصل نہ ہو پانے کا اعتراف

ایران کے پاس اب بھی ہزاروں بیلسٹک میزائل ہیں،مشیر اسرائیلی قومی سلامتی تزاھی ہانیگبی

پیر 16 جون 2025 17:10

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2025ء)اسرائیلی حکومت نے ایران پر حملے کے مقاصد حاصل نہ ہوپانے کا اعتراف کر لیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیل کے قومی سلامتی مشیر تزاھی ہانیگبی نے کہا کہ یہ جنگ ایرانی خطرے کا خاتمہ نہیں کر سکے گی۔

(جاری ہے)

تزاھی ہانیگبی کا کہنا تھا کہ ایران کے پاس اب بھی ہزاروں بیلسٹک میزائل ہیں، حالیہ حملے کا مقصد ایران پر جوہری پروگرام ختم کرنے کے لیے دبا ئوڈالنا تھا۔انہوں نے کہا کہ ایران پر فضائی حملوں سے تہران کے جوہری پروگرام کا خاتمہ ممکن نہیں ہے، امریکی صدر ٹرمپ ہی ایران کو جوہری پروگرام ترک کرنے پر مجبور کر سکتے ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکا کو ایران پر اسرائیل کے حملوں کا پیشگی علم تھا۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات