Live Updates

اٹک، میڈی بنک ٹرسٹ کے تعاون سے ملاں منصور میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد، ڈپٹی کمشنر کا دورہ

پیر 16 جون 2025 17:14

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2025ء) میڈی بنک ٹرسٹ کے تعاون سے ملاں منصور میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر اٹک راؤ عاطف رضااورپیٹرن انچیف سینئر بیوروکریٹ جاوید نثار سید نے میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے میڈیکل کیمپ میں آنے والے مریضوں سے ملاقات کی اور ان کو مہیا کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا، اس موقع پر بر یفنگ دیتے ہوئے بتا یا گیاکہ میڈ ی بنک ایک فلاحی ادارہ ہے جس کے سپر یم پیٹرن صدر پاکستان اور صوبائی گورنرز ہیں جبکہ چیف سیکرٹری، کمشنر اور ڈپٹی کمشنر اس کے انتظامی پیٹرن ہیں۔

میڈی بنک کے پیٹرن انچیف سینئر بیوروکریٹ جاوید نثار سید نے اپنا خاندانی کاروبار ٹرسٹ کوعطیہ کیا، یہ ادارہ پاکستان بھر میں فری ادویات فراہم کر تاہے جس میں انتظامیہ،سول سو سائٹی،تنظیمیں اس کار خیر میں معاونت کرتی ہے۔

(جاری ہے)

حال ہی میں سکاؤٹ ایسوسی ایشن نے ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں اپنا نیشنل کمشنر تعینات کیا ہے۔میڈی بنک نے اس سے پہلے میرپور خاص ڈویثرن تھرپارکر،ہزارہ ڈویثرن،مردان ڈویثرن،مالاکنڈ ڈویثرن،گلگت بلتستان کے دشوار ترین علاقوں میں میڈیکل کیمپ منعقد کئے،دوسو مزید میڈیکل کیمپس بھی شروع کئےجارہے ہیں۔

میڈی بنک کی انتظامیہ نے اس عزم کا اظہارکیا گیا کہ فری ادویات کا مشن جاری رہے گا۔ اس ضمن میں وفاقی،صوبائی حکومتیں، ڈویثرنل اور ضلعی انتظامیہ بڑے فلاحی ادارے بشمول روٹری،ریڈ کریسنٹ اور بی آئی ایس پی معاہدہ جات کر چکے ہیں۔ میڈی بنک کے میڈیکل کیمپس منعقد کیئے جارہے ہیں۔\378
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات