Live Updates

ٹنڈومحمدخان ،سنی رابطہ کونسل کی جانب سے حضرت عثمان غنی کی شہادت کے موقع پر عظیم الشان جلوس کا انعقاد کیا گیا

پیر 16 جون 2025 17:17

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2025ء) سنی رابطہ کونسل کی جانب سے مداح صحابہ جلوس کا انعقاد کیا گیا، اسٹیشن روڈ سے پریس کلب ٹنڈومحمدخان تک نکالے گئےجلوس کی قیادت مولانا سرفراز قریشی نے کی، جلوس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔جلوس سے خطاب کے دوران علماء کرام نے سیدنا حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی سیرت پر روشنی ڈالی۔

(جاری ہے)

انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ ملک بھر میں خلفاء راشدین کے ایام وفات و شہادت پر سرکاری سطح پر عام تعطیل کی جائے اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے گستاخوں کے خلاف قانون بنایا جائے۔ جلوس میں مولانا احمد فاروقی، مولانا خلیل احمد.، محمد عمران ، مولانا عبدالوہاب، محمد فاروق حیدری ودیگر شریک تھے ، مداح صحابہ جلوس میں علماء کرام، طلباء، تاجر اور محبان صحابہ نے کثیر تعداد نے شرکت کی۔\378
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات