چار کرکٹ ٹیموں کا ٹورنامنٹ 21 تا 24 جون نیا نا ظم آباد جیمخانہ پر کھیلا جائے گا، نامور صحافی، فلم اسٹار، سرکاری افسران حصہ لینگے

پیر 16 جون 2025 22:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2025ء) پاکستان کے نامور صحافی شو بزاسٹار، سرکاری افسران اور ٹیسٹ کرکٹر 21 تا 24 جون نیا ناظم آباد جیمخانہ پر کرکٹ ٹورنامنٹ میں جلوہ گر ہونگے یہ اعلان ایڈیشنل کمشنرکراچی سید غلام مہدی شاہ نے کمشنر آفس میں ایک میٹنگ میں کیا جس میں لاہور سے تعلق رکھنے والے دانیال ارشد جو کہ اس ٹورنامنٹ کے روح رواں ہیں وہ،اے سی جی ہاظم بھنگوار ،ڈائر یکٹر اسپورٹس غلام محمد خان،اے سی کے اسد علی کھوسو،پی ایس اواحمر پاشا اوردیگر موجود تھے جبکہ ڈپٹی کمشنر ویسٹ علی ذوالفقار میمن کے علاوہ ساتھ، سینٹرل اور ویسٹ کے پولیس افسران نے شرکت کی، سید غلام مہدی شاہ نے میٹنگ کے شرکا کو آگاہ کیا کہ سید حسن نقوی کمشنر کراچی کی ہدایات پر ٹورنامنٹ کے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں اس سلسلے میں ہوٹل سے نیا ناظم آباد جیمخانہ تک ٹیموں کو مکمل سیکورٹی فراہم کی جائیگی اور اسٹیڈیم میں تمام سہولیات مہیا کی جائیں گی،انھوں نے ACG ہاظم بھنگوار کو کمشنر آفس کی جانب سے فوکل پرسن اور ان کے ہمراہ غلام محمد خان کو ممبر نامزد کیا اس موقع پر دانیال ارشدنے ٹورنامنٹ کی تمام تفصیلات بیان کیں اور کہا کہ یہ کراچی کے شہریوں کو ایک خوبصورت تفریح کا موقع فراہم کیا گیا ہے انہوں نے کمشنر کر اچی سید حسن نقوی کا اس ایونٹ میں بے پناہ دلچسپی لینے پر اظہار تشکر بھی کیا۔