
پاکستان ،یو اے ای کا علم ،باہمی تجربے، رہنمائی ،ترقیاتی ماڈلز کا تبادلہ کر کے حکومتی کارکردگی کی بہتری میں تعاون کا معاہدہ
پیر 16 جون 2025 22:56
(جاری ہے)
وزیراعظم نے اپنے گزشتہ ابو ظہبی کے دورہ میں متحددہ عرب امارات کے صدر عزت مآب محمد بن زائد انہیان سے ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملاقات انتہائی نتیجہ خیز رہی. پاک بھارت تنازعہ میں متحدہ عرب امارات نے پاک بھارت تناؤ میں کمی میں اپنا اہم کردار ادا کیا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان نے اپنے انتظامی ڈھانچے کو بہتر کرنے کے لئے ڈیجیٹائزیشن اور پیپر لیس اکانومی جیسے اقدامات لیے ہیں. اس کے علاوہ فیس لیس کسٹم سسٹم بھی نافذ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ گڈ گورننس کے حصول کے لئے حکومت پاکستان متحدہ عرب امارات کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہتی ہے تاکہ ان اقدامات کو مزید مؤثر بنایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیٹا کی بنیاد پر فیصلہ سازی میں بہتری لانے کے لئے مؤثر اقدامات لئے جارہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ متحدہ عرب امارات نے جدید مینجمنٹ نظام سے اپنے ملک کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کر دیا ہے۔ متحدہ عرب امارات کے وزیر عبداللہ نصر نے کہا کہ متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں اور پاکستانی کمیونٹی کے متحدہ عرب امارات کی ترقی میں اہم کردار کو سراہا. انھوں نے کہا کہ ہم بخوشی پاکستان کے ساتھ تجربات و معلومات کا تبادلہ کرنے کے لئے تیار ہیں۔ بعد ازاں وزیر اعظم اور عبداللہ نصر نے دونوں ممالک کے درمیان مفاہمت کی یاداشت کی دستخط کی تقریب میں شرکت کی. اس مفاہمتی یادداشت کے تحت دونوں ممالک متعلقہ شعبوں میں علم اور باہمی تجربے، رہنمائی اور ترقیاتی ماڈلز کا تبادلہ کرتے ہوئے حکومتی کارکردگی کی بہتری میں تعاون کریں گے۔ اس مفاہمتی یاداشت کے تحت گڈ گورننس، ،ترقیاتی منصوبہ بندی، حکومتی شعبے کی اصلاحات، انسانی وسائل کی ترقی، شہری منصوبہ بندی، اور سائنس و ٹیکنالوجی اور دیگر شعوں میں تعاون شامل ہیں.تقریب میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیر منصوبہ بندی و ترقی ڈاکٹر احسن اقبال، وزیر تجارت جام کمال خان اور معاون خصوصی سید طارق فاطمی بھی شریک تھے۔مزید قومی خبریں
-
گزشتہ مالی سال کے دوران ترقیاتی بجٹ کا 98 فیصد اجرا بڑی کامیابی ،تمام وزارتوں، بیوروکریسی ،وزیر خزانہ کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے ،وزیراعلیٰ بلوچستان
-
گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پاکستان میں تعینات آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات، مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا
-
صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا گوجرانولہ میں اہم اجلاس
-
سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے لیے سندھ حکومت پر الزامات لگانا حافظ نعیم کی پرانی عادت ہے،شرجیل انعام میمن
-
ایران اسرائیل کے درمیان بڑھتی کشیدگی پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے‘ گورنر پنجاب
-
دوہرے قتل کیس میں سزائے موت پانے والے 2 مجرمان بری
-
امریکا اس وقت جنگ بندی کی کوشش کرتا ہے جب اس کا حامی جنگ میں پِٹ رہا ہو، حافظ نعیم الرحمان
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت بلوچستان کابینہ کا اجلاس ، مالی سال 2025-26 کے بجٹ کی منظوری دی گئی
-
ایران کی پارلیمنٹ کے اظہار تشکر کے الفاظ قابل تحسین ہیں، شازیہ مری
-
پاکستان سمیت دنیا بھرمیں اونٹوں کا عالمی دن ’’ ورلڈ کیمل ڈے ‘‘ 22 جون کو منایا جائے گا
-
26نومبر کا احتجاج ،سٹیٹ کونسل مقرر کرنے کیخلاف پی ٹی آئی کی اپیل منظور
-
کسان دوست بجٹ اور زرعی اصلاحات حکومت کی اولین ترجیح ہیں ،رانا تنویرحسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.