
کینسر کا علاج ممکن ہے مگر پولیو کا نہیں، سید مصطفی کمال
نومبر2024 سے اب تک بلوچستان سے پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا،ملک دشمن قوتیں پولیو قطرے پلانے کیخلاف لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہی ہیں،و فاقی وزیر صحت
پیر 16 جون 2025 23:05

(جاری ہے)
انھوں کہا کہ ہم اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے اگر نہ پلاتے تو ہمارے بچوں میں پولیو کی کیسز ہمارے تصور سے بہت زیادہ ہوجاتے، انھوں نے والدین پر زور دیا کہ خدارا وہ اپنے پانچ سال تک کے بچوں کو زندگی بھر کی معزوری سے بچا نے کے لئے ہر بار پولیو کے قطرے پلائے۔
وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ ملک دشمن قوتیں پولیو کے قطرے پلانے کے خلاف لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہی ہیں، جو کبھی کامیاب نہیں ہونگے۔انھوں واضح کیا کہ ہم اپنے بچوں کو کیسے غلط چیزیں کھلا سکتے ہیں۔ پوری دنیا یہی پولیو کے قطرے اپنے پچوں کو پلا کر اس موزی مرض سے چھٹکارا حاصل کر چکی ہے۔ دنیا میں صرف دو ممالک پاکستان اور افغانستان ہے جہاں یہ مرض پایا جاتا ہے۔ افغانستان کے حکمران جو اسلام پسند لوگ ہے وہ اس مرض کے خلاف بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں یہاں تک مسجدوں میں بھی اپنے بچوں کو بلا کر پولیو کے قطرے پلا رہے ہیں۔ اور ہم ہیں کہ ملک دشمن عناصر کے باتوں آکر اپنے بچوں کو بیمار کر نے پر تلے ہوئے ہیں۔ وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ صحافی برادری والدین اور سیاسی نمائندے اس موزی مرض کو جڑھ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے بھرپور کردار ادا کریں۔ بلوچستان کی آبادی دور دراز کے علاقوں میں پہلی ہوئی ہیں اسلئے ہم سب کو اس سلسلے بہت زیادہ محنت کرنے کی ضرورت ہے۔ تاکہ صوبے کی تمام بچوں پولیو کے قطرے پلانے میں آسانی ہو۔ انھوں نے صوبائی گورنمنٹ، یونیسیف کے نمائندوں اور خصوصاً پولیو ورکرز کہ جو اس مقصد کے لئے جہاد کررہے ہیں اور اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کیا کی کردار کو بہت سراہا۔ جن کی قربانیوں کی بدولت اس موزی مرض کو کنٹرول کرنے میں کامیابی حاصل ہوئی۔مزید اہم خبریں
-
سپریم کورٹ نظرثانی بورڈ کا غیر ملکی قیدیوں کی رہائی کا حکم ،قیدیوں کو ان کے ممالک واپس بھجوانے کی ہدایت
-
فیصلو ں میں تاخیرکمزور اور بے سہارا افراد کو نقصان پہنچاتی ہے جو طویل مقدمہ بازی برداشت نہیں کرسکتے.سپریم کورٹ
-
سپریم جوڈیشل کونسل نے چیف الیکشن کمشنر اور 2 ممبران کے خلاف شکایات خارج کر دیں
-
خیبر پختونخوا میں بارش اورسیلابی ریلوں سے ہلاکتوں کی تعداد 307 تک جاپہنچی
-
ڈونلڈ ٹرمپ کی ولادیمیرپوٹن سے الاسکا میں بے نتیجہ ملاقات
-
لیموں کی اعلی قیمت والی بین الاقوامی اقسام زیادہ برآمدی صلاحیت اور بہتر منافع فراہم کرتی ہیں.ویلتھ پاک
-
سیاسی مصالحت سچے دل سے معافی مانگنے سے ممکن ہے، فیلڈ مارشل کا حوالہ دیکر سہیل وڑائچ کا دعویٰ
-
جاپان حکومت کا پاکستان میں سیلاب سے جانی نقصان پرتعزیت کا اظہار
-
پاکستان میں سائیکل کا پہیہ دوبارہ چل پڑا
-
بچوں کے ہاتھوں میں اسمارٹ فون، والدین کو کیا کرنا چاہیے؟
-
پولیو کے مکمل خاتمے کی راہ میں کیا چیز رکاوٹ؟
-
وفاقی وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑ سے پاکستان میں بنگلہ دیش کے ہائی کمشنرمحمد اقبال حسین خان کی ملاقات ، دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے روابط پراطمینان کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.