Live Updates

ایران ہمارا برادر اسلامی ملک ہے ، اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں ، سینیٹر فیصل واوڈا

پیر 16 جون 2025 23:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2025ء) سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ایران ہمارا برادر اسلامی ملک ہے ، اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں ،مسلم امہ کو اس وقت اتحاد کی ضرورت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے،پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا ، نریندر مودی گجرات کا قصاب ہے جس نے طاقت کے زعم میں یہ حملہ کیا جس کا اسے بھرپور جواب دیا گیا اور آئندہ مودی ایسی کسی مہم جوئی کا سوچ بھی نہیں سکتا ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان باصلاحیت ملک ہے ، پاکستان نے عالمی سطح پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف او آئی سی میں آواز اٹھائی ہے۔ وفاقی بجٹ پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ درآمدی پالیسی اور زراعت کے حوالے سے حکومت کو کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ فوڈ سکیورٹی متاثر نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ کاروباری طبقہ کو ریلیف دینے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ اتحادی اور اپوزیشن کی تجاویز کو بھی شامل کیا جائے گا ۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات