صادق آباد کے علاقہ کوٹ سبزل میں فاطمہ فرٹیلائزر کمپنی کے زیر اہتمام کپاس کی کاشت کے سلسلے میں سیمینار

پیر 16 جون 2025 22:10

صادق آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2025ء) صادق آباد کے علاقہ کوٹ سبزل میں فاطمہ فرٹیلائزر کمپنی کے زیر اہتمام کپاس کی کاشت کے سلسلے میں سیمینارکا انعقاد کیا گیا۔پروگرام کی صدارت حافظ عاقب بیگ ڈسٹرکٹ سیلز منیجر اور راو کامران اختر ٹیکنیکل آفیسر فاطمہ گروپ نے کی۔ پروگرام میں کثیر تعداد میں علاقے کے ترقی پسند کاشتکاروں نے شرکت کی اس موقع پر حافظ عاقب بیگ ڈسٹرکٹ سیلز منیجر نے کھادوں کی موجودہ صورت حال کے بارے میں کاشتکار بھائیوں کو بتایا اور موجودہ ریٹس کے بارے میں آگاہ کیا۔

راؤ کامران اختر ٹیکنیکل سروسز آفیسر فاطمہ فرٹیلائزر نے کاشتکاروں کو بتایا کہ زمین کا پی ایچ زیادہ ہونے کی وجہ سے تیزابی کھاد جیسے سرسبز ٹائیٹروفاس اور پاک عرب کین گوارا کی جوڈی کے استعمال سے کپاس کی 10 فیصد سے زیادہ پیداوار حاصل کی جا سکتی ہے کیونکہ پاکستان کی زمینوں کا پی ایچ زیادہ ہے جس سے پیداوار میں کمی ہوتی ہے اور ہماری کسان بھائیوں کا اور پاکستان کا نقصان ہوتا ہے مگر جب کم پی ایچ والی سرسبزٹائیٹروفاس اور ساتھ میں پاک عرب کین گوارا استعمال کی جائے تو پیداوار میں کم سے کم 10 فیصد اضافہ ممکن ہے فاطمہ گروپ مٹی پانی کے تجزیے کی سہولت بھی بلا معاوضہ فراہم کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

جام آصف نے کاشتکاروں اور فاطمہ گروپ کا شکریہ ادا کیا اور ہر قسم کی کھاد کی دستیابی کا وعدہ کیا۔