بابر اعظم بگ بیش لیگ کی تاریخ کے مہنگے ترین کھلاڑیوں میں شامل، معاہدے کی تفصیلات سامنے آگئیں

سڈنی سکسرز نے سابق کپتان کو بیس پرائز سے زیادہ معاوضے کی پیشکش کرکے پری سائن کیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 17 جون 2025 10:51

بابر اعظم بگ بیش لیگ کی تاریخ کے مہنگے ترین کھلاڑیوں میں شامل، معاہدے ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 17 جون 2025ء ) سابق کپتان بابر اعظم کے بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کی فرنچائز سڈنی سکسرز سے معاہدے کی تفصیل سامنے آگئی۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے ذرائع کے مطابق سڈنی سکسرز نے بابر اعظم کو بیس پرائز سے زیادہ معاوضے کی پیشکش کر کے پری سائن کیا۔ 
بابر اعظم نے بگ بیش لیگ کے لیے سکسرز سے تقریباً 10 کروڑ روپے کا معاہدہ کیا۔

(جاری ہے)

سڈنی سکسرز نے بابر اعظم کو پلاٹینم کیٹیگری میں پک کیا، پلاٹینم کیٹیگری کی بیس پرائز تقریباً پونے آٹھ کروڑ روپے ہے۔ 
ذرائع کے مطابق بابر اعظم بی بی ایل کی تاریخ کے مہنگے ترین کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔ 
بگ بیش لیگ 14 دسمبر سے آسٹریلیا میں شروع ہوگی جس میں بابر اعظم پہلی بار شرکت کر رہے ہیں۔ 
واضح رہے کہ کچھ روز قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بابر اعظم سمیت کئی قومی کرکٹرز کو مختلف لیگز کےلیے این او سی جاری کیا تھا۔ 
پی سی بی اعلامیے کے مطابق بابر اعظم کو بگ بیش لیگ کےلیے 14 دسمبر تا 28 جنوری کےلیے این او سی جاری کیا گیا ہے۔