ایشیاء کپ: سرحدی کشیدگی کے باوجود بھارتی ٹیم ایونٹ میں حصہ لے گی

روایتی حریف پاکستان اور بھارت ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 17 جون 2025 11:22

ایشیاء کپ: سرحدی کشیدگی کے باوجود بھارتی ٹیم ایونٹ میں حصہ لے گی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 17 جون 2025ء ) پاکستان اور ہندوستان کے درمیان ہونیوالی سرحدی کشیدگی کے باوجود بھارتی ٹیم ایشیاکپ ایونٹ میں حصہ لے گی۔ 
میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ٹی20 ورلڈکپ کے انعقاد سے قبل پاک بھارت ہائی وولٹیج مقابلہ مداحوں کو دیکھنے کا ملے گا کیونکہ ایشیاکپ 2025 میں روایتی حریف ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گے۔

 
ایونٹ کی میزبابی متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کرے گا تاہم میزبانی کی رائٹس بھارت کے ہی سپرد ہوں گے۔ 
ایشیاء کپ کا انعقاد رواں برس ستمبر میں ہونا ہے، تاہم اس حوالے سے کوئی باضابطہ شیڈول جاری نہیں ہوسکا ہے۔ 
فوربس نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان یا بھارت ایونٹ سے کوئی بھی دستبردار ہوتا ہے تو ایونٹ کے میڈیا حقوق رائٹس (جو 170 ملین ڈالر میں فروخت ہوئے ان پر اثر انداز ہوگا) اس لیے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے مبینہ طور پر صورتحال کو زیادہ پیچیدہ نہ بنانے اور ٹورنامنٹ کو غیر جانبدار مقام پر لے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

اگر ٹورنامنٹ باضابطہ طور پر متحدہ عرب امارات منتقل ہوتا ہے، تو یہ چوتھی بار ہوگا کہ ملک ایونٹ کی میزبانی کرے گا۔ 
پہلی بار یو اے ای نے ایشیاء کپ کی میزبانی افتتاحی ایڈیشن 1984ء میں کی تھی، بعد ازاں پانچواں اور 14 واں ایڈیشن وہاں بالترتیب 1995ء اور 2018ء میں اسی مقام پر ہوا تھا۔ 
واضح رہے کہ رواں برس ہونیوالا ایشیاء کپ ٹی ٹونٹی فارمیٹ پر کھیلا جائے گا، جس کا مقصد ٹی20 ورلڈکپ 2026ء کی تیاری کرنا ہے۔