سرینگر، بھارتی فوجی اہلکار نے سرکاری رائفل سے خودکشی کرلی

منگل 17 جون 2025 11:58

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2025ء) بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں ایک فوجی نے اپنی سروس رائفل سے گولی مار کر خودکشی کر لی ۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کے نائیک پی کمار نے سرینگر کے بادامی باغ کیمپ میں پھندہ لگا کر خودکشی کر لی۔

(جاری ہے)

بھارتی قابض حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ نائیک پی کمار کی لاش کیمپ میں اس کے ساتھیوں نے دریافت کی۔لاش کو پوسٹ مارٹم اوردیگر قانونی کارروائی کےلئے ہسپتال منتقل کردیاگیاہے ۔اس واقعے سے جنوری 2007سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں خودکشی کرنے والے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی تعداد بڑھ کر 628ہو گئی ہے۔