
اسرائیل پر ایسا حملہ کریں گے جو اسے پچھتانے پر مجبور کردے گا، مسعود پزشکیان
اسرائیلی حملوں کا اسی کی زبان میں جواب دیں گے، ہم دشمن کی جارحیت کا پوری قوت سے جواب دیں گے،ہم جنگ کو وسعت دینا نہیں چاہتے، ایرانی صدر کا بیان
فیصل علوی
منگل 17 جون 2025
12:56

(جاری ہے)
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ایرانی صدرمسعود یزشکیان کا کہنا تھا کہ ایران کا ایٹمی ہتھیار بنانے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔
ایران جوہری توانائی اور تحقیق کے اپنے حق کا بھرپور انداز میں دفاع کرے گا۔ایٹمی ہتھیاروں کا حصول ہمارا مقصد نہیں تھا۔پرامن مقاصد کیلئے یورینیم کی افزودگی جاری رکھیں گے۔خبر رساں اداروں اے ایف پی اور رائٹرز کے مطابق ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے قوم سے اپیل کی تھی کہ ہر اختلاف، مسئلے اور رکاوٹ کو آج پس پشت ڈال دینا چاہیے اور ہمیں اس نسل کش مجرمانہ جارحیت کے خلاف اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہونا ہوگا۔ایرانی صدر نے یہ بات ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے اس مذہبی فتوے کو دہراتے ہوئے کہی تھی جس میں وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کی ممانعت کی گئی ہے۔ہمیں جوہری توانائی اور تحقیق کا حق حاصل ہے اور کوئی ہم سے یہ حق نہیں چھین سکتا۔انہوں نے عوام سے کہاتھا کہ صیہونی ریاست نے جنگ مسلط کردی تھی۔بحران کے دوران صبر سے کام لیں،ہم کسی پرغلبہ نہیں چاہتے،جارحیت کرنیوالوں میں سے نہیں تھے۔انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ اسرائیل ایک ایک کرکے مسلمان ملکوں کو نشانہ بنارہا ہے۔اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہونا امریکی غندہ گردی تھی۔اسرائیل طاقت کے زور سے ہمیں مٹا نہیں سکتا،ایک شہید ہوگا تو اس کی جگہ لینے کیلئے سو کھڑے ہونگے۔ ایران کا ایٹمی ہتھیار بنانے کا کوئی ارادہ نہیں، تاہم وہ جوہری توانائی اور تحقیق کے اپنے حق کا بھرپور انداز میں دفاع کرے گا۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں اکثر چینی کا بحران کیوں پیدا ہو جاتا ہے؟
-
روسی صدر پیوٹن کے ساتھ اہم ڈیل کیلیے تیار ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ
-
غیرمناسب سیاست کا سب سے بڑا نقصان قوم کو ہوا، نائب وزیراعظم
-
باجوڑ میں آسمانی بجلی گرنے اور کلاؤڈ برسٹ سے 8 افراد جاں بحق، متعدد لاپتہ
-
جنسی زیادتی کا بطور دہشت گردی اور جنگی ہتھیار کے استعمال میں اضافہ، رپورٹ
-
شام: حالیہ فرقہ وارانہ تصادم ممکنہ جنگی جرائم، یو این تحقیقاتی کمیشن
-
غزہ: امداد کی ترسیل پر اسرائیلی رکاوٹیں جاری، بھوک سے 235 افراد ہلاک
-
لاہور میں موٹرسائیکل سوار لڑکی پر نامعلوم شخص کا تشدد
-
ملک میں کبھی بھی سیاسی تبدیلی سے معاشی پالیسی میں تبدیلی نہیں آنی چاہیئے
-
ابو کے لاڈلے کو 2 انٹرویو دینے پر ایوارڈ دے دیا گیا
-
عمران خان قوم کا عظیم لیڈر ہے ،پی ٹی آئی کیلئے ان کی رہائی سب سے بڑھ کر ہے
-
گلگت بلتستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں میں مزید اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.