Live Updates

ایف بی آر کو تاجروں کو گرفتار کرنے کا اختیار دینے سے کاروباری برادری میں بے یقینی بڑھے گی،سینیٹر سعدیہ عباسی

منگل 17 جون 2025 15:43

ایف بی آر کو تاجروں کو گرفتار کرنے کا اختیار دینے سے  کاروباری برادری ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2025ء) پاکستان مسلم لیگ کی سینیٹر سعدیہ عباسی نے کہا ہے کہ ایف بی آر کو تاجروں کو گرفتار کرنے کا اختیار دینا ٹھیک نہیں اس سے کاروباری برادری میں خوف اور بے یقینی بڑھے گی۔

(جاری ہے)

منگل کو سینیٹ کے جاری اجلاس میں آئندہ مالی سال 2025-26 ء کے بجٹ پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے سینیٹر سعدیہ عباسی نے کہا کہ بجٹ پاکستانی عوام کی ضروریات کے بجائے صرف بین الاقوامی مالیاتی ادارے کے مفادات کے گرد گھومتا ہے، آئی ایم ایف کا کام صرف ٹیکس لگوانا ہے، اسے عوامی فلاح یا قومی ترقی سے کوئی دلچسپی نہیں ہے ۔

انہوں نے بجٹ میں مختص فنڈز پر بھی سوال اٹھایا ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت بجٹ پر نظرثانی کرے، غیر ضروری اخراجات کو ختم کرے اور عوامی مفاد میں پالیسی سازی کو ترجیح دے۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات