
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا امریکا کا سرکاری دورہ، اوورسیز پاکستانیوں سے ملاقات
اوورسیز پاکستانیوں نے فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری کو خراج تحسین پیش کیا، آرمی چیف کااظہار تشکر پاکستانی ترسیلات زر، سرمایہ کاری اور مختلف شعبہ جات میں نمایاں کامیابیوں کے ذریعے وطن کی معیشت اور عالمی ساکھ کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں،فیلڈ مارشل
منگل 17 جون 2025 16:38

(جاری ہے)
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل اور اوورسیز پاکستانیوں نے محفوظ، خوشحال اور مضبوط پاکستان کیلیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سرکاری دورے پر امریکا میں موجود ہیں۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دورے کے دوران فیلڈ مارشل نے واشنگٹن ڈی سی میں مقیم اوورسیز پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات کی، جہاں انہیں بھرپور پذیرائی ملی، بڑی تعداد میں پاکستانی کمیونٹی نے آرمی چیف سے ملاقات کے لیے شرکت کی۔بیان کے مطابق پاک فوج کے سربراہ نے امریکا میں مقیم پاکستانیوں سے خطاب کیا اور اوورسیز کمیونٹی کی خدمات کو سراہا گیا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں نے حالیہ آپریشن بنیانِ مرصوص / معرکہ حق میں پاک فوج کی بہادری اور پیشہ ورانہ کارکردگی کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ اپنے خطاب میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو پاکستان کے اصل سفیر قرار دیا۔فیلڈ مارشل نے کہا کہ پاکستانی ترسیلات زر، سرمایہ کاری اور مختلف شعبہ جات میں نمایاں کامیابیوں کے ذریعے وطن کی معیشت اور عالمی ساکھ کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ملاقات کے دوران اوورسیز پاکستانیوں نے اپنے خیالات، تجربات اور تجاویز کا تبادلہ کیا جسے سپہ سالار نے نہایت سنجیدگی سے سنا۔فیلڈ مارشل نے اوورسیز کمیونٹی سے روابط کے تسلسل اور باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ درپیش چیلنجز کا مل کر مقابلہ کیا جا سکے۔آئی ایس پی آر کے مطابق یہ ملاقات ایک نئے عزم اور جذبے کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی، فیلڈ مارشل اور اوورسیز پاکستانیوں نے محفوظ، خوشحال اور مضبوط پاکستان کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔مزید اہم خبریں
-
جنیوا میں پلاسٹک آلودگی کے خاتمے پر یو این مذاکرات بے نتیجہ
-
غزہ: خطرناک حالات میں انسانی خدمت کی اخلاقی ذمہ داری نبھاتے ڈاکٹر کی کہانی
-
ملک میں فی لیٹر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا امکان
-
خیبرپختونخواہ حکومت نے اتنہائی حساس علاقوں سے 5 ہزار افراد کو ریسکیو کر لیا
-
دیر میں ریسکیو اہلکار نے اپنی جان پر کھیل کر دریا کے سیلابی ریلے میں پھنسے شہری کو بچا لیا
-
خیبرپختونخواہ میں آسمانی بجلی نے بھی قیامت ڈھا دی، متعدد افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات
-
پنجاب حکومت کا اکتوبر میں ایک لاکھ گھروں کا ہدف مکمل کرنے کا فیصلہ
-
دوبارہ سے غیر معمولی بارشوں اور سیلابی صورتحال کا خدشہ
-
یوکرین: جولائی روسی حملوں میں شہریوں کی ہلاکتوں کا بدترین مہینہ
-
اٹلی کے ساحل پر تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 27 افراد ہلاک
-
افغانستان: خواتین و لڑکیاں باوقار زندگی گزارنے سے محروم، یو این ویمن
-
حکومت سے مطالبہ ہے کہ عوام اور صنعتوں پر ٹیکسوں کے بے جا بوجھ کو ختم کیا جائے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.