جماعت اسلامی کاتنازعہ کشمیر کے حل کیلئے مذاکرات شروع کرنے پر زور

مذاکراتی عمل میں کشمیری عوام کی شرکت اور خواہشات کے بغیر تنازعہ کشمیر کا کوئی حل قابل قبول نہیں مذاکرات میں تنازعے کے حقیقی فریق کشمیریوں کی شمولیت سے مذاکراتی عمل مزید موثر اور نتیجہ خیز ثابت ہو گا

منگل 17 جون 2025 16:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2025ء)جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کی جانب سے منظور کی گئی ایک قرارداد میں دیرینہ تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے فوری طورپرمذاکرات شروع کرنے پر زور دیاگیاہے ۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قرارداد میں پاکستان پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اپنا یہ موقف مزید واضح کرے کہ مذاکراتی عمل میں کشمیری عوام کی شرکت اور خواہشات کے بغیر تنازعہ کشمیر کا کوئی حل قابل قبول نہیں۔

(جاری ہے)

مذاکرات میں تنازعے کے حقیقی فریق کشمیریوں کی شمولیت سے مذاکراتی عمل مزید موثر اور نتیجہ خیز ثابت ہو گا۔ قرارداد میں کہا گیا کہ تنازعہ کشمیر کی وجہ سے دوہمسایہ جوہری طاقتوں پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کی وجہ سے جنوبی ایشیا کا امن دائو پر لگ گیا ہے ۔قرارداد جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے پیش کی۔ امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی زیر صدارت مجلس شوری کے نو منتخب اراکین کا تین روزہ اجلاس منصورہ لاہور میں اختتام پذیر ہوگیاہے۔