
پاکستان کا کرنٹ اکاﺅنٹ مئی میں 10 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کے خسارے میں چلا گیا
اپریل میں کرنٹ اکاﺅنٹ 4 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کے سرپلس میں تھا . اسٹیٹ بینک کی رپورٹ
میاں محمد ندیم
منگل 17 جون 2025
14:59

(جاری ہے)
رپورٹ میںکرنٹ اکاﺅنٹ خسارے میں سالانہ بنیاد پر 56 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی کیونکہ مئی 2024 میں یہ خسارہ 23 کروڑ 50 لاکھ ڈالر تھا مئی میں کرنٹ اکاﺅنٹ خسارے کی بنیادی وجہ درآمدی بل میں نمایاں اضافہ اور برآمدات میں کمی رہی جے ایس گلوبل کے ریسرچ ہیڈ وقاص غنی نے” بزنس ریکارڈر “کو بتایا کہ کرنٹ اکاﺅنٹ مئی میں 10 کروڑ 30 لاکھ ڈالر خسارے میں رہا، جو حالیہ مہینوں میں سرپلس رجحان کے برعکس ہے اس خرابی کی بڑی وجہ تجارتی خسارے میں اضافہ ہے جو 3 ارب ڈالر تک پہنچ گیایہ سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اور اپریل 2025 سے 16 فیصد زیادہ ہے.
مجموعی طور پر، رواں مالی سال کے ابتدائی 11 ماہ کے دوران پاکستان کا کرنٹ اکاﺅنٹ 1.81 ارب ڈالر کے سرپلس میں رہا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 1.57 ارب ڈالر کے بڑے خسارے کے مقابلے میں ایک مثبت تبدیلی ہے مئی 2025 میں مجموعی برآمدات 3.15 ارب ڈالر رہیں جو مئی 2024 کے مقابلے میں 15 فیصد کم ہیں یعنی 3.71 ارب ڈالر ‘اسی طرح مئی 2025 میں مجموعی درآمدات 6.36 ارب ڈالر رہیں جو سالانہ بنیاد پر 7 فیصد زیادہ ہیں‘مئی 2025 میں پاکستانی تارکین وطن کی ترسیلات زر 3.69 ارب ڈالر رہیں، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 13 فیصد زیادہ ہیں. پاکستان میں سست معاشی نمو، مہنگائی کی بلند شرح اور درآمدات پر پابندیوں نے کرنٹ اکاﺅنٹ خسارے کو قابو میں رکھنے میں مدد دی ساتھ ہی حالیہ مہینوں میں شرح سود میں کمی اور برآمدات میں بہتری بھی پالیسی سازوں کے لیے معاون ثابت ہوئی ہے. اقتصادی امور کے ماہرین وفاقی بجٹ سے قبل دس دنوں کے اندر کرنٹ اکاﺅنٹ خسارے کے اعدادوشمار کو”معجزانہ“قراردے رہے تھے ‘رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ‘شرح نمو اور دیگر شعبوں میں ”ترقی“بجٹ سے چند دن پہلے ظاہرکی جاتی ہے اور بعد میں تمام اعدادوشمار اپنی اصل جگہ پر پہنچ جاتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ حکومتیں اپنی کارکردگی کو بہتر دکھانے کے لیے اعدادوشمار میں ہیرپھیر کرکے مصنوعی طورممکن بناتی ہے کہ اس کی معاشی کارکردگی بہتر نظرآئے.
مزید اہم خبریں
-
سری لنکا حکومت انسانیت کے خلاف جرائم کا محاسبہ یقنی بنائے، وولکر ترک
-
السویدہ: تشدد کی لہر سے متاثرہ خاندانوں تک امدادی رسائی کا مطالبہ
-
انسانی سمگلنگ میں کھیل اور کھلاڑیوں کے استعمال کی روک تھام کا مطالبہ
-
غزہ: کم از کم 100 بچے بھوک سے ہلاک ہوچکے ہیں، فلپ لازارینی
-
جانیے کہ جوہری ٹیکنالوجی ماہی گیری کے فراڈ کو کیسے روک سکتی ہے
-
سوڈان خانہ جنگی: سلامتی کونسل نے متوازی حکومت کا قیام مسترد کر دیا
-
وعدہ کرتی ہوں عوام کی زندگی میں بہتری لانے کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑوں گی
-
14اگست کو احتجاج کی کال دینے والوں نے ملک کی ترقی کے راستے میں روڑے اٹکائے
-
عید میلاد النبیﷺ کس تاریخ کو ہو گی؟
-
"انا ونڈے ریوڑیاں، مُڑ مُڑ اپنیاں نوں"
-
کیا پاکستان میں ہاؤسنگ سوسائٹیز کا احتساب شروع ہو گیا ہے؟
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی یومِ آزادی پر مزارِ قائد پر حاضری، قوم سے اتحاد و ترقی کا عہد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.