Live Updates

ایران میں پھنسے مزید 40 طلباء کو تفتان بارڈر پہنچا دیا گیا

منگل 17 جون 2025 17:28

تفتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2025ء)اسسٹنٹ کمشنر نعیم قاسم شاہوانی نے بتایا کہ 12 طالبات سمیت مزید 40 طلباء کو تفتان بارڈر پہنچا دیا گیا۔اٴْنہوں نے بتایا کہ ایران کے مختلف شہروں سے آج مزید پاکستانیوں کو تفتان بارڈر پہنچایا جائے گا۔

(جاری ہے)

نعیم قاسم شاہوانی نے بتایا کہ گزشتہ روز 251 مسافروں کو تفتان پہنچایا گیا تھا۔اٴْنہوں نے بتایا کہ پاکستان پہنچنے والے مسافروں کو اپنے اپنے شہروں میں بھیجنیکے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ بارڈر حکام کے مطابق ایران اسرائیل جنگ کے باعث سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں اور ایران جانے والے پاکستانیوں کی امیگریشن بند ہے۔

Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات