فیلڈ مارشل سے اوورسیز سیز پاکستانی کمیونٹی کی ملاقات ،پرتپاک استقبال کیا

منگل 17 جون 2025 21:37

فیلڈ مارشل سے اوورسیز سیز پاکستانی کمیونٹی کی ملاقات ،پرتپاک استقبال ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جون2025ء)پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے امریکہ کے سرکاری دورے کے موقع پر واشنگٹن ڈی سی میں اوورسیز پاکستانی کمیونٹی سے بات چیت کی، آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کے لئے بڑی تعداد میں جمع ہونے والے سمندر پار پاکستانیوں نے آرمی چیف کا پرتپاک استقبال کیا۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی تارکین وطن نے آپریشن بنیان مرصوص کے دوران مسلح افواج کی شاندار کارکردگی، بہادری اور پیشہ ورانہ مہارتوں کو سراہا، اس موقع پر آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو پاکستان کے سفیر قرار دیتے ہوئے ان کے اہم اور موثر کردار کی تعریف کی، انہوں نے ترسیلات زر، سرمایہ کاری اور دیگر شعبوں میں کامیابیوں سمیت اور پاکستان کی معیشت میں ان کے فعال کردار کا اعتراف کیا، آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اوور سیز پاکستانیوں سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت میں بیرون ملک پاکستانیوں کا نمایاں کردار ہے، سمندر پار پاکستانیوں نے آرمی چیف کے ساتھ اپنے تجربات اور تجاویز شیئر کیں، انہوں نے مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے اور تعاون کو فروغ دینے کے لئے مسلسل تعاون کی ضرورت کو اجاگر کرتے ہوئے سمندر پار پاکستانیوں کے ساتھ روابط کی اہمیت پر بھی زور دیا، آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایک محفوظ، خوشحال اور ترقی کرتے ہوئے پاکستان کے لئے مل کر کام کرنے کا عہد کیا۔