Live Updates

عوامی فلاحی بجٹ پیش کیا، پنجاب میں ترقی اب امیر اور غریب کا فرق نہیں دیکھے گی

پنجاب میں 1800دیہاتوں کو ماڈل ویلج بنائیں گے، 129 ارب سے زائد فنڈز سے ہزاروں نہیں لاکھوں کاشتکاروں مستفید ہونگے، کینسرہسپتال اسی سال مکمل ہوگا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 17 جون 2025 19:24

عوامی فلاحی بجٹ پیش کیا، پنجاب میں ترقی اب امیر اور غریب کا فرق نہیں ..
لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔17 جون 2025ء ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے پنجاب کا بجٹ 2025-26 میں ٹیکس فری بجٹ پیش کرنے پر اظہار تشکر کیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا ڈویلپمنٹ پروگرام پیش کرنے پراللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں۔ ہمارا عزم ہے کہ شہر اور دیہات میں ترقی اور سہولیات کا فرق ختم کریں گے۔

ترقی کے ثمرات اب گاؤں گاؤں پہنچیں گے۔ 1800دیہات کو ماڈل ویلج بنائیں گے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے ساتھ پنجاب ڈویلپمنٹ پراجیکٹ بھی لارہے ہیں۔ ترقی اب امیر اور غریب کا فرق نہیں دیکھے گی، سب کیلئے ترقی برابر ہوگی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ عام آدمی کی خدمت کے جذبے سے آئے ہیں، اللہ تعالیٰ ہمیں کامیاب کرے۔

(جاری ہے)

صدق دل سے پنجاب کے عوام کی فلاح و بہبود کے مشن پورا کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ کاشتکاروں بھائیوں سے کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے کے لئے 129 ارب سے زائد فنڈز دے رہے ہیں ۔ گرین ٹریکٹر سکیم سے ہزاروں نہیں لاکھوں کاشتکاروں مستفید ہوں ۔ بجٹ 2025-26 میں مزید گرین ٹریکٹر ز کے لئے ساڑھے 15 ارب روپے رکھے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ  12ہزار کلو میٹر سے زائد روڈز کی تعمیر و توسیع ایک ریکارڈ ہوگا۔

نواز شریف کینسر ہسپتال اور سرگودھا کانواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی اسی سال مکمل ہو جائے گا۔ نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ پاکستان کاپہلا سنٹر ہوگا جہاں تمام مہلک امراض کا علاج اور ریسرچ بھی ہوگی۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ طلبہ کو ہونہار سکالر شپ دیں گے اور لیپ ٹاپ بھی ملیں گے۔ پنجاب کے کسی سکول میں بچے زمین نہیں بیٹھیں گے جس کے لئے40 ارب دے رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ لیہ اور بھکر جیسے دور دراز اضلاع کو موٹروے تک رسائی دیں گے۔ مظفرگڑھ اور میانوالی کو بھی بہتر ین مواصلاتی لنک دیں گے۔ مزدور کے بچوں کو بھوکا نہیں سونے دینگے راشن کارڈ کے لئے 40 ارب دیں گے۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات