Live Updates

ایران کے جوابی حملے ناجائز صیہونی ریاست کا تکبر خاک میں ملا رہے ہیں، علامہ ناظر عباس تقوی

آج اسلامیان جہان مظلوم کی حمایت میں ظالم کے خلاف کھڑے ہیں، علامہ صادق جعفری

منگل 17 جون 2025 20:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2025ء) شیعہ قومی و ملی جماعتوں کی جانب سے کی جانب سے پاک محرم ہال میں ہنگامی پر یس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے علامہ ناظر عباس تقوی کا کہنا تھا کہ ناجائز صیہونی ریاست کی جانب سے ایران پر مسلط کردہ جنگ کھلی جارحیت ہے جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیںملت جعفر یہ پاکستان ایران پر ہونے والے حملے کے خلاف 22جون کو کراچی میں نمائش تا تبت سینٹر عظیم الشان ریلی نکالی گی ایران پر ہونے والا اسرائیل کا حملہ بین الاقوامی قوانین ،اقوام متحدہ کے چارٹر اور انسانی اقدار کی کھلی خلاف ورزی ہے اسرائیل کا وجود خطہ میں ناسور بنتا جارہا ہے سامراج کسی کی آزادی کو تسلیم نہیں کرتا تمام امت مسلمہ کو اس سامراجی حملے کی کھل کر مذمت کر نی چائیے معلوم ہوتا ہے کہ ایران کے جوابی حملوں سے غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کا غرور خاک میں مل رہا ہے جبکہ دوسری طرف مظلوم فلسطینی عوام پر عرصہ دراز سے کیے جانے والے سنگین مظالم کا خاتمہ نزدیک ہے علامہ صادق جعفری کا خطاب کر تے ہوئے کہنا تھا آج تمام اسلامیان جہان ایران کی پشت پر کھڑے ہیں اس حساس صورت حال میں پاکستان سمیت عرب دنیا کا موقف دو ٹوک ہے کہ ایران اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتا انھوں نے کہا کے بھارت اور اسرائیل ایک ہی گود میں پلنے والے دو بچوں کی طرح ہیں اور عالمی صیہونی تحریک اور ہندوتوا دونوں استکبار کے مکروہ چہرے ہیں حیدعباس ثقفی نے کہا کہ پاکستان پر بھارتی جارحیت پر اسرائیل کی جانب سے بھارت کی پشت پناہی اور ایران پر اسرائیلی جارحیت پر بھارتی حمایت اور متشدد ہندؤں کی جانب سے اسرائیلی حمایت میں نکالی جانے والی ریلیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ بھارت اور اسرائیل دونوں کے مفادات اسلام مخالف ہیں انکا کہنا تھا خداوند متعال کا لطف ہے کہ آج مسلمان دنیا میں وحدت و اتحاد کی ایک عظیم تصویر بنی ہوئی ہے پریس کانفرنس سے علامہ باقر حسین زیدی،علامہ بدر الحسنین،علامہ علی رضا مطہری،علامہ اطہر مشہدی،علامہ عقیل موسی،صابر ابو مریم ودیگر کا کہنا تھا ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ عالم اسلام ظالم صیہونیت اور ہندوتوا کے دشمن جبکہ مظلوم ایرانی کشمیری اور فلسطینی عوام کے حامی ہیں علامہ ناظر عباس نے ایران میں شہید ہونے والے مرد و خواتین اور بچوں کی شہادتووں پر دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ایرانی قوم سے تعزیت کی اور پسماندگان کے لئے صبر کی دعا فرمائی۔

Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات