محرم الحرام میں 48 علما کرام و ذاکرین سرگودھا ضلع کی حدود میں داخل نہیں ہو سکیں گے

بدھ 18 جون 2025 11:25

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2025ء)سرگودھا میں محرم الحرام کے دوران امن و امان کو بر قرار رکھنے کے لئے 48 علما کرام و ذاکرین سرگودھا ضلع کی حدود میں داخل نہیں ہو سکیں گے جبکہ مقامی 22 شعلہ بیاں مقررین علما و ذاکرین کی زبان بندی کے احکامات بھی جاری کر دیئے گے۔یہ حکم یکم محرم الحرام سے 30 صفر المظفر تک نافذ العمل رہے گا۔

زرائع کے مطابق محرم الحرام کے دوران امن وامان کو برقرار رکھنے کے لئے یکم محرم الحرام سے دیگر اضلاع سے 48علما کرام و ذاکرین کے دو ماہ محرم الحرام اور صفر المظفر کے دوران سرگودھا ضلع کی حدود میں داخلہ پر پابندی کے احکامات جاری کر دیئے جس میں 24 دیوبند علما میں مولانا محمد رفیق جامی، فیصل آباد سیمولانا عبیدالرحمن، گوجرانوالہ سے مولانا زاہد الرا شدی،ڈیرہ غازی خان سے عبدالغفار تونسوی،ملتاں سے مولانا اللہ وسایا، خانیوال سے مولانا عصمت اللہ ملتانی،کلیم اللہ ملتانی، خادم حسین ڈھلوں،حیدر آباد سیعبدالصمد حیدری، جھنگ سے مولانا مسرور نواز جھنگوی، مولانا معاویہ اعظم طارق،مولانا محمد احمدلدھیانوی،گجرات سے مولانا سید ضیا اللہ شاہ بخاری،سندھ خیرپور سے مولانا ثنا اللہ حیدری، کراچی سے مولانا اورنگ زیب فاروقی،مولانا ربنواز حنفی،بھکر سیمولانا عبدالحمید خالد،میانوالی سے مولانا احمد شعیب خان، مولانا اصغر ندیم، پاکپتن سے مولانا عالم طارق،راولپنڈی سے مولانا مسعود الرحمن عثمانی،14 اہل تشیع میں لاہور سے مولانا عبدالخالق اسدی، مولانا منظور حسین جوادی، مولانا گلفام ہاشمی،مولانا صفدر عباس قمی، ذاکرجعفرجتوئی، راولپنڈی سے مولانا راجہ ناصر عباس، مولانا ساجد علی نقوی، فیصل آباد سے مولانا سید ابن حسن شیرازی، مظفر آباد سے سید محمد تقی، سیالکوٹ سے مولانا سخاوت حسین، میانوالی سے علامہ افتخار حسین نقوی،اسلام آباد سے مولانا محمد امین شہیدی،بھکر سے ذاکر غیور جتوئی،9بریلوی علما میں راولپنڈی سیمولانا محمد حنیف قریشی، مولانا ابوبکر چشتی، مولانا غفران محمود سیالوی، لاہور سے مولانا سعدحسین رضوی،ڈاکٹر اشرف آصف جلالی، ملتان سے مولانا جعفر قریشی، گجرات سے مولانا ثاقب رضا جلالی، سیالکوٹ سے مولانامحمد سلیمان مصباحی خادمی،حافظ آباد سے مولانا سید فیاض الحسن شاہ اور اہلحدیث میں گوجرنوالہ سے مولانا منظور احمد شامل ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ محرم الحرام کے دوران ضلع سرگودھا کے 22شعلہ بیاں& علما کرام و ذاکرین میں 12دیوبندی علما کرام مولانا عبداللہ ربانی،مولانا ذیشان حیدر (ساہیوال ) ، مولانا کلیم اللہ ربانی (فاروقہ ) مولانا عبدا لرحمن شیخوپوری ( لکسیاں )مولانا اسامہ رضوان،حافظ عبد الروف، مولانا عبد الرحمن بھکروی،غلام یاسین معاویہ، ( سرگودھا )قاری لیاقت علی قاسمی( بھلوال )۔

محمد اکرم عمثانی، مولانا قاضی مطیع اللہ(بھیرہ) مولانا نعمان معاویہ،(کوٹ مومن) مسلک بریلوی کے چار علما میں مولانا محمد یوسف رضوی ٹوکہ ( بھیرہ )مولانا عامر اسلم ساہی ،مولانا فیاض الحسن ( بھلوال ) سید وقار حیدر شاہ ( کوٹ مومن )مسلک اہلحدیث کے ایک مولانا سبطین نقوی (سرگودھا) اوراہل تشیع کے 5 شعلہ بیاں ذاکرین میں سید عاطف حسین، ذاکر جعفر طیار (سرگودھا)،سید نجم الحسن شیرازی (بھلوال ) مولانا نذر محمد قطبی،غلام شبیر (چک 19 جنوبی) شامل ہیں یہ حکم دو ماہ یکم محرم الحرام نافذ العمل ہو کر 30 صفر المظفر تک نافذ العمل ہو گا۔