محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی 72ویں سالگرہ 21جون کو منائی جائے گی

پیپلز پارٹی سالگرہ کے سلسلہ میں ملک بھر میں تقریبات کا انعقاد کرے گی

بدھ 18 جون 2025 18:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2025ء)سابق وزیر اعظم ، پیپلز پارٹی کے چیئر پرسن محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی 72ویں سالگرہ 21جون کو منائی جائے گی ۔

(جاری ہے)

پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل محمد ہمایوں خان نے محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی سالگرہ کے موقع پر ملک بھر میں تقاریب منعقد کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔ محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی سالگرہ کی مناسبت سے صوبائی اور ضلعی دفاتر میں سالگرہ تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا جہاں سالگرہ کی تقریبات کے کیک کاٹے جائیں گے۔