ایس ای سی پی نے کیپیٹل مارکیٹس میں اکاؤنٹ کھولنے کے عمل کو آسان بنانے کے لیے ایک کمیٹی قائم کر دی

بدھ 18 جون 2025 20:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2025ء) سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے کیپیٹل مارکیٹس میں انٹرمیڈیریز (intermediaries )کے ساتھ اکانٹ کھولنے کے موجودہ عمل کا جائزہ لینے کے لیے ایک کمیٹی قائم کی ہے۔ کمیٹی کا مقصد اس عمل میں درپیش مشکلات کی نشاندہی کرنا، موجودہ طریقہ کار اور ضوابط میں بہتری کی تجاویز دینا، اور اکاؤنٹ کھولنے کے عمل کو زیادہ مثر، وقت کی بچت پر مبنی اور صارف دوست بنانا ہے۔

(جاری ہے)

کمیٹی اکاؤنٹ کھولنے کے مکمل عمل کا جائزہ لیتے ہوئے اس میں موجود رکاوٹوں اور مشکلات کی نشاندہی کرے گی، اور موجودہ طریقہ کار و ضوابط میں بہتری کی تجاویز پیش کرے گی۔ اکانٹ کھولنے کے عمل کو آسان اور مثر بنانے کے لیے، کمیٹی ڈیجیٹل آن بورڈنگ کی صلاحیتوں کو بڑھانے سے متعلق اقدامات بھی تجویز کرے گی۔کمیٹی میں ایس ای سی پی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج(PSX)، نیشنل کلیئرنگ کمپنی آف پاکستان(NCCPL)، سنٹرل ڈپازٹری کمپنی(CDC)، پاکستان اسٹاک بروکرز ایسوسی ایشن، اور ای کلیئر (Eclear)سروسز لمیٹڈ کے نمائندگان شامل ہوں گے۔کمیٹی اپنی رپورٹ 18 اگست 2025 تک ایس ای سی پی کو پیش کرے گی۔