Live Updates

پاکستان تنازعہ کشمیر کا اہم فریق اور کشمیریوں کا ثابت قدم وکیل ہے ، ظفر قریشی

بدھ 18 جون 2025 21:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2025ء) کشمیر کمپین گلوبل یوکے کے چیئرمین ظفر احمد قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان تنازعہ کشمیر کا ایک اہم فریق اورکشمیری عوام کے حق خودارادیت کا ثابت قدم وکیل بھی ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ظفر احمد قریشی نے یونائیٹڈ کشمیر جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہداروں اور ممبران کے ساتھ ملاقات میں مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر موثر طور پر اجاگر کرنے پر پاکستان کے کردار کو سراہا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بیرون ملک مقیم کشمیریوں پر زور دیا کہ وہ تحریک آزادی کشمیر کو بین الاقوامی سطح پرمزید موثر طورپراجاگر کریں ۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو پاکستان کے ساتھ حالیہ جنگ کے دوران شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا،جس کے بعد تنازعہ کشمیر ایک بارپھر عالمی توجہ کامرکز بن گیا ہے، کشمیریوں کی قیادت کو اس کا فائدہ اٹھنا چاہیے۔ظفر قریشی نے کشمیری صحافیوں پر زور دیا کہ وہ مغربی ذرائع ابلاغ کے ساتھ اپنے روابط کو مضبوط کریں تاکہ کشمیر کاز کیلئے بین الاقوامی حمایت حاصل کی جا سکے۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات